پی آئی اے 35 ہزارسرکاری عازمین حج کو حجاز مقدس پہنچائے گی

بدھ 13 نومبر 2024 12:25

پی آئی اے 35 ہزارسرکاری عازمین حج کو حجاز مقدس پہنچائے گی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2024ء) پی آئی اے 35 ہزار سرکاری عازمین حج کو حجاز مقدس پہنچائے گی۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق حج پروازوں سے متعلق وزارت مذہبی امور اور پی آئی اے کے مابین معاہدہ طے پا گیا۔قومی ایئرلائن 35 ہزار سرکاری حجاج کو سفری سہولت مہیا کرے گی۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق پی آئی اے کراچی، اسلام آباد، لاہور، کوئٹہ، ملتان اور سکھر سے عازمین حج کے لیے خصوصی پروازیں چلائے گی۔ترجمان کے مطابق پی آئی اے کے سی ای او ایئر وائس مارشل عامر حیات اور ایڈیشنل سیکرٹری مذہبی امور ڈاکٹر سید عطاء الرحمن نے معاہدے پر دستخط کیے۔پی آئی اے کے سی ای او ایئر وائس مارشل عامر حیات نےحجاج کو بہترین سہولیات کی فراہمی کے عزم کا اعادہ کیا۔\932

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں