لاہور سے روجھان تک پنجاب بند ہو رہا ہے،مریم نواز پرفضاءمقام کی سیر کر رہی ہیں، زرتاج گل

وزیراعلیٰ پنجاب کا رویہ انتہائی تشویش ناک ہے، حکمرانوں کو عوام کی فکر نہیں جو اس سموگ اور برے ماحول میں جی رہے ہیں، فصلوں کو جلانے سے روکنے کے اقدامات اور ماحولیات کو بچانے پرپنجاب حکومنے نے کوئی کام نہیں کیا، رہنماء پی ٹی آئی کا بیان

Faisal Alvi فیصل علوی بدھ 13 نومبر 2024 12:07

لاہور سے روجھان تک پنجاب بند ہو رہا ہے،مریم نواز پرفضاءمقام کی سیر کر رہی ہیں، زرتاج گل
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13نومبر 2024) پاکستان تحریک انصاف کی رہنماءزرتاج گل کا کہنا ہے کہ لاہور سے روجھان تک پنجاب بند ہو رہا ہے،مریم نواز پرفضاءمقام کی سیر کر رہی ہیں،وزیراعلیٰ پنجاب کا رویہ انتہائی تشویش ناک ہے،حکمرانوں کو عوام کی فکر نہیں جو اس سموگ اور برے ماحول میں جی رہے ہیں،اپنے ایک بیان میں رہنماءپی ٹی آئی نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب 13کروڑ عوام کو چھوڑ کر سیر سپاٹے پر نکل گئیں ہیں۔

فصلوں کو جلانے سے روکنے کے اقدامات اور ماحولیات کو بچانے پرپنجاب حکومنے نے کوئی کام نہیں کیا۔ انتظامیہ کو صرف پی ٹی آئی کے خلاف پرچوں پر لگا دیا گیا ہے۔حکومت پنجاب کو سموگ تدارک کیلئے جو اقدامات کرنے چاہئے تھے وہ نہیں کئے گئے جس کی وجہ سے شہریوں کو اذیت اٹھانی پڑ رہی ہے۔

(جاری ہے)

وزیر ماحولیات بھی اس وقت سیر کے مزے لے رہی ہیں۔سموگ آنے سے قبل ہی اس کے تدارک کیلئے حکومت نے کوئی اقدامات نہیں کئے۔

دوسری جانب سموگ کی صورتحال بگڑتی جا رہی ہے ۔پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور کے بعد ملتان کا دوسرے اور اسلام آباد کا تیسرے نمبر پر جبکہ راولپنڈی کا چوتھا اور پشاور کا پانچوں کا نمبر شمار کیا گیا۔پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدید دھند اور سموگ کے باعث مختف موٹرویز بھی بند کردئیے جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوگئی۔آلودگی کے اعتبار سے لاہور کا دنیا میں دوسرا نمبر ہے۔

شہر میں سموگ کی اوسط شرح 499 ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ ڈی ایچ اے کے علاقے کا ایئر کوالٹی انڈیکس 900 تک پہنچ گیا ہے۔اسی طرح لاہور کے علاقوں غازی روڈ انٹرچینج کا ایئر کوالٹی انڈیکس 647، جوہر ٹاون کے علاقے کا ایئر کوالٹی انڈیکس 425 ریکارڈ کیا گیا ہے۔ملتان شہر کا مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس 408 پوائنٹس ریکارڈ کیا گیا ہے ۔دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پشاور تیسرے نمبر سے چھٹے نمبر پر پہنچ گیا۔

ہری پور میں 200 اور ایبٹ آباد میں 163 اے کیو آئی ریکارڈ کیا گیا ہے۔علاوہ ازیں پنجاب کے میدانی علاقوں میں سموگ اور دھند کے باعث مختلف موٹرویز کو کئی مقامات سے بند کردیا گیا۔ترجمان سٹی ٹریفک اور موٹروے پولیس کے مطابق سموگ اور دھند کے باعث حد نگاہ کم ہونے پر موٹروے ایم 2 کو لاہور سے شیخوپورہ تک، موٹروے ایم 4 کو لاہور سے درخانہ تک اور ایم 11 سیالکوٹ موٹروے کو سمبڑیال تک بند کر دیا گیا ہے۔ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ موٹرویز کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر یقینی بنانے کیلئے بند کیا گیا ہے، روڈ یوزرز سموگ اور دھند سیزن میں دن کے اوقات میں سفر کو ترجیح دیا کریں۔ رات کو سفر کرنا پڑے تو گاڑی کے آگے اور پیچھے فوگ لائٹس کا استعمال کریں۔ 

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں