پاکستانی پاسپورٹ مزید تنزلی کا شکار،عالمی رینکنگ میں 102ویں نمبر پر آ گیا
پاکستانی پاسپورٹ رکھنے والے صرف 34 ممالک کا سفر بغیر ویزا کر پاتے ہیں، دنیا میں سب سے کمزور پاسپورٹ افغانستان کا ہے، افغانستان کے شہری 28 ممالک کا سفر بغیر ویزا کر سکتے ہیں،عالمی ادارے ہینلے اینڈ پارٹنرز کی رپورٹ
فیصل علوی بدھ 13 نومبر 2024 13:05
(جاری ہے)
رپورٹ کے مطابق دنیا میں سب سے کمزور پاسپورٹ افغانستان کا ہے۔
افغانستان کے شہری 28 ممالک کا سفر بغیر ویزا کر سکتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق سنگاپور کے پاسپورٹ کو دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ قرار دیا گیا ہے جس کے شہری 195 ممالک کا سفر بغیر ویزا کر سکتے ہیںجبکہ دوسرے نمبر پر فرانس، جرمنی، اٹلی، جاپان اور سپین ہیں جن کے شہریوں کو 192 ممالک کا سفر بغیر ویزا رسائی حاصل ہے۔ پاسپورٹ انڈیکس میں تیسرے نمبر پر 7 ممالک ہیں جن میں آسٹریا، فن لینڈ، آئرلینڈ، لکسمبرگ، نیدرلینڈز، جنوبی کوریا اور سوئیڈن شامل ہیں جن کے شہری 191ممالک کا سفر بغیر ویزا کرسکتے ہیں۔ اس رینکنگ میں برطانیہ، بلجیم، ڈنمارک، نیوزی لینڈ، ناروے اور سوئٹزرلینڈ چوتھے نمبر پر ہیں اور ان ممالک کے شہری 190ممالک کا سفر بغیر ویزا کرسکتے ہیں۔ پانچویں نمبر پر آسٹریلیا اور پرتگال ہیں جن کے پاسپورٹ کے حامل شہری 188 ممالک کا سفر بغیر ویزا کرسکتے ہیں۔اسی طرح چھٹے نمبر پر یونان اور پولینڈ ہیں جبکہ ساتویں نمبر پر کینیڈا، ہنگری اور مالٹا ہیں جنکے شہری بالترتیب 184 اور 182 ممالک کا سفر بغیر ویزا کرسکتے ہیں۔ انڈیکس میں امریکی پاسپورٹ آٹھویں پوزیشن پر ہے اور امریکی شہری 180 ممالک کا سفر بغیر ویزا کرسکتے ہیں۔ گزشتہ سال ہینلے اینڈ پارٹنرز کی جاری کردہ رپورٹ میں پاکستان کمزور ترین پاسپورٹ رکھنے والا چوتھا ملک قرار پایا تھا اور یمن اور صومالیہ کے ساتھ مشترکہ طور پر 92 ویں نمبر پر تھا جو اس سال مزید گرکر 102 نمبر پر آگیا ہے۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
وفاقی وزیر مذہبی امور سے پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کی ملاقات
بیرون ملک جانے والے مفروروں کے پاسپورٹ کیوں کینسل نہیں ہورہے ؟
ہم آئینی قانون جنگ جاری رکھیں گے انصاف عدالتوں سے ہی مل سکتا ہے
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے اوچ شریف میں حضرت محبوب سبحانی کے مزار پر حاضری دی
حکومت نے سعودی عرب کے خلاف فیفا فرینڈلی میچ کے لئے قومی ویمنز فٹبال ٹیم کو این او سی جاری کر دیا
بانی پی ٹی آئی کا ٹویٹر اکاؤنٹ منظم پروپیگنڈا کیلئے استعمال ہورہا ہے
انسٹی ٹیوٹ آف سٹریٹجک سٹڈیز اسلام آباد کے زیر اہتمام سالانہ دو روزہ فلیگ شپ ڈائیلاگ فورم ”اسلام آباد ..
انتشاریوں اور فسادیوں کے خلاف ہر ہفتے کاروائی کا جائزہ لیں گے
چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سے چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ کی ملاقات،دوطرفہ تعلقات کے ..
آئیسکو نے ماہ نومبر میں 95 ہزار سے زائد میٹرز چیک ، 2کروڑ 65لاکھ سے زائد جرمانے اور 31 بجلی چور گرفتارکئے ..
ن لیگ اپنی سیاست ختم کرنے کے دہانے پر پہنچ چکی ہے
چیئرمین سی ڈی اے کی سرمایہ کاروں کے وفد کو فائیو سٹار ہوٹل پلاٹس کی اوپن آکشن بارےبریفنگ
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ہم آئینی قانون جنگ جاری رکھیں گے انصاف عدالتوں سے ہی مل سکتا ہے
-
بانی پی ٹی آئی کا ٹویٹر اکاؤنٹ منظم پروپیگنڈا کیلئے استعمال ہورہا ہے
-
ن لیگ اپنی سیاست ختم کرنے کے دہانے پر پہنچ چکی ہے
-
پی ٹی آئی کو حکومت کے ساتھ بطور سیاسی جماعت بات کرنی چاہئے
-
پی آئی اے کا سالِ نو پر کینیڈا سے آنے والوں کیلئے ٹکٹس پر 10فیصد رعایت دینے کا اعلان
-
عام تعطیل کا اعلان
-
پارلیمنٹ میں80 فیصد ارب اور کھرب پتی لوگ بیٹھے ہیں جن کا عوام سے کوئی تعلق نہیں
-
پی ٹی آئی ورکرز کے بےرحمانہ تشدد سے سکیورٹی اہلکاروں کی کھوپڑیاں، ٹانگیں توڑ دی گئیں
-
خصوصی افراد کے قابلِ قدر کردار کا اعتراف کرتے ہیں‘ صدرِزرداری
-
جی ایچ کیو حملہ کیس، شیخ رشید کی بریت کی درخواست خارج کرنے کا فیصلہ چیلنج
-
عمران خان کا ٹویٹر اکاؤنٹ منظم پروپیگنڈا کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے، سینیٹر فیصل واوڈا
-
مون سون بارشوں کے باعث متاثرہ فصلوں کے لئے مالی معاونت فراہم کی گئی: خواجہ سلمان رفیق