فارم 47 کے ساتھ خیبرپختونخواہ میں جے یوآئی کا مینڈیٹ چوری کا نعرہ بھی لگنا چاہیئے

پی ٹی آئی نے جے یوآئی کے مینڈیٹ کے ساتھ جو کیا یہ بڑی زیادتی ہے، میں کسی کا ترجمان نہیں ہوں، میں اسٹیبلشمنٹ اور عدلیہ کا حمایتی ہوں اس میں کوئی ابہام نہیں ہے۔ سینیٹر فیصل واوڈا کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے بعد گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 5 دسمبر 2024 20:05

فارم 47 کے ساتھ خیبرپختونخواہ میں جے یوآئی کا مینڈیٹ چوری کا نعرہ بھی لگنا چاہیئے
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے۔ 05 دسمبر 2024ء ) سینئر سیاسی رہنماء سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ فارم 47 کے ساتھ خیبرپختونخواہ میں جے یوآئی کا مینڈیٹ چوری کا نعرہ بھی لگنا چاہیئے،پی ٹی آئی نے جے یوآئی کے مینڈیٹ کے ساتھ جو کیا یہ بڑی زیادتی ہے،میں کسی کا ترجمان نہیں ہوں، میں اسٹیبلشمنٹ اور عدلیہ کا حمایتی ہوں اس میں کوئی ابہام نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق سربراہ جے یو آئی ف مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی، جس میں حکومت، سیاست اور 26 ویں آئینی ترمیم، مدارس رجسٹریشن بل اور باہمی امور پر بات ہوئی۔ میں مولانا کے پاس کسی مفاد کے تحت نہیں آیا، تسلیم کرنا چاہیئے کہ یہ ایک سیاسی قلعہ ہے، میں مولانا کا تب سے فین ہوں جب سے پی ٹی آئی کو پیچھے لگایا، مولانا کے ساتھ مختلف ایشوز پر بات ہوئیں، سیاست میں عمران خان کی جان کو خطرہ ہے، بشریٰ بی بی اور حواریوں سے عمران خان کی جان کو خطرہ ہے، یہ بات مولانا فضل الرحمان تک پہنچائی، پی ٹی آئی نے جو کچھ کیا مولانا نے اس پر مخلصی دکھائی۔

(جاری ہے)

میں سیاسی قلعے میں کوئی حاضریاں لگانے نہیں آیا۔ مولانا سے ملاقات میں سیاسی طلاقوں اور عدت سے متعلق اپنی معلومات بڑھائیں ۔مولانا کی دوراندیش سیاست ہے، مولانا کا نفرت کی سیاست ختم کرنے میں بڑا کردار ہے۔ سیاسی جماعتوں کو مفاہمت کے تحت پاکستان کو آگے بڑھانا ہوگا۔ سیاست مخالفت اپنی جگہ لیکن اس میں نفرت اور دشمنیاں نہیں ہونی چاہئیں۔

فارم 47 کا نعرہ لگایا جاتا ، خیبرپختونخواہ میں جے یوآئی کا مینڈیٹ چوری کیا گیا، اس پر بھی بات ہونی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ فارم 47 کے ساتھ خیبرپختونخواہ میں جے یوآئی کا مینڈیٹ چوری کا نعرہ بھی لگنا چاہیئے،پی ٹی آئی نے جے یوآئی کے مینڈیٹ کے ساتھ جو کیا یہ بڑی زیادتی ہے،میں اسٹیبلشمنٹ اور عدلیہ کا حمایتی ہوں اس میں کوئی ابہام نہیں ہے۔
جب میں فیض حمید کی وردی کے دوران ان کے خلاف کھڑا تھا تو پھر ان کا ترجمان تو نہیں ہوا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں