عوام ملک میں حقیقی معاشی ترقی اور خوشحالی لانے والوں کو منتخب کرچکی ہے

پی پی 139کے ضمنی انتخاب نے عوام نے جلاؤ گھیراؤ کے بیانیئے کو مسترد کردیا ، ضمنی انتخاب میں برتری پارٹی پالیسیوں پر عوام کے اعتماد کی عکاس ہے۔ وزیراعظم شہبازشریف کی ضمنی الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 5 دسمبر 2024 23:20

عوام ملک میں حقیقی معاشی ترقی اور خوشحالی لانے والوں کو منتخب کرچکی ہے
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے۔ 05 دسمبر 2024ء ) وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ عوام ملک میں حقیقی معاشی ترقی اور خوشحالی لانے والوں کو منتخب کرچکی ہے، پی پی 139 کے ضمنی انتخاب نے عوام نے جلاؤ گھیراؤ کے بیانیئے کو مسترد کردیا ، ضمنی انتخاب میں برتری پارٹی پالیسیوں پر عوام کے اعتماد کی عکاس ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے ضمنی الیکشن پی پی 139شیخوپورہ میں ن لیگ کی کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے، انہوں نے کہا کہ پی پی 139میں برتری پارٹی پالیسیوں پر عوام کے اعتماد کی عکاسی ہے۔

مہنگائی کی شرح 38فیصد سے کم ہوکر 4.9 فیصد پر آگئی ہے جس سے عام آدمی کی زندگی میں آسانی آئی۔ معاشی اشاریوں میں بہتری کی بدولت پی پی 139 کے عوام نے فیصلہ سنا دیا۔

(جاری ہے)

ضمنی انتخاب میں عوام نے انتشار کی بجائیترقی خوشحالی کے حق میں فیصلہ دیا۔ضمنی انتخاب نے جلاؤ گھیراؤ کے بیانیئے کو مسترد کردیا ہے۔ عوام سے کئے گئے وعدوں پر عملدرآمد کیلئے دن رات کوشاں ہیں۔

نوازشریف کی قیادت میں عوامی خدمت کے مثبت نتائج سامنے آنے لگے ہیں۔ نوازشریف کی قائدانہ سوچ اور پارٹی ورکرز کی محنت کی بدولت فتح نصیب ہوئی ۔ مریم نواز بھی دن رات عوام کی خدمت اور صوبے کی ترقی کیلئے مصروف ہیں۔ عوام ملک میں حقیقی معاشی ترقی اور خوشحالی لانے والوں کو منتخب کرچکی ہے۔ وطن کو ترقی کی بلندیوں تک پہنچانے کیلئے شبانہ روز محنت جاری رکھیں گے۔

 دوسری جانب پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی۔ 139شیخوپورہ کے ضمنی انتخاب میں لڑائی جھگڑے کے واقعات میں کوئی کارکن زخمی نہیں ہوا۔ ترجمان الیکشن کمیشن پنجاب کے مطابق پولنگ سٹیشن پر جھگڑے کے واقعات کو پولیس کی مداخلت سے پر امن طریقے سے نمٹا لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تصادم کے دوران کارکنان کے زخمی ہونے کی تردید کرتے ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں