صدر مملکت آصف علی زرداری کا میجر شبیر شریف شہید نشان حیدر کو 53 ویں یوم شہادت پر خراج عقیدت

جمعہ 6 دسمبر 2024 09:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2024ء) صدر مملکت آصف علی زرداری نے میجر شبیر شریف شہید نشان حیدر کو 53 ویں یوم شہادت پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ جمعہ کو ایوانِ صدر کے پریس ونگ مطابق صدر مملکت نے میجر شبیر شریف شہید کی جرات اور بہادری کو سراہتے ہوئے کہا کہ قوم تمام شہدا کی قربانیوں کی معترف ہے اور وہ انہیں فراموش نہیں کرے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میجر شبیر شریف شہید نے 1971 میں دشمن کا جوانمردی سے مقابلہ کیا، میجر شبیر شریف شہید جیسے بہادر افسران پر پوری قوم کو فخر ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ میجر شبیر شریف شہید نے مادر وطن کے دفاع کیلئے جان کا نذرانہ پیش کیا، پوری قوم انہیں وطن کیلئے قربانی اور بہادری پر سلام پیش کرتی ہے۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے میجر شبیر شریف شہید کیلئے بلندی درجات کی دعا کی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں