ایوان صدر کیلئے 5گاڑیوں کی خریداری کیلئے 8 کروڑ 40 لاکھ روپے کی گرانٹ منظورکرلی گئی

پی ایس ڈی پی اسکیموں کیلئے 19.15 ارب روپے اور وزارت ہاؤسنگ کیلئے 5ارب 36کروڑ روپے کی ضمنی گرانٹ منظور ، وزارت صحت کو پنشنرز کی ادائیگی کیلئے 50کروڑ کی گرانٹ منظور کی گئی۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 14 فروری 2025 20:46

ایوان صدر کیلئے 5گاڑیوں کی خریداری کیلئے 8 کروڑ 40 لاکھ روپے کی گرانٹ منظورکرلی گئی
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 14 فروری 2025ء ) اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ایوان صدر کیلئے 5گاڑیوں کی خریداری کیلئے 8 کروڑ 40 روپے کی گرانٹ منظورکرلی ، پی ایس ڈی پی اسکیموں اور وزارت ہاؤسنگ کیلئے بھی گرانٹ منظور کی گئی۔ میڈیا کے مطابق وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا،اعلامیہ میں کہا گیا کہ اجلاس میں وزارت تجارت کی امپورٹ پالیسی آرڈر 2022سے متعلق سمری منظور کی گئی۔

پاکستان کے نئے ڈویلپمنٹ بینک کی ممبر شپ کی منظور ی دی گئی۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ ای سی سی اجلاس میں این ڈی بی میں 5ہزار 882 کیپٹل شیئرز کی خریداری کی توثیق کی گئی۔ ای سی سی نے صدر مملکت کے نام ڈسکوز کے حصص منتقل کرنے کی بھی منظوری دی ۔ وزارت پیٹرولیم کی سنگاپور میں جوائنٹ ٹریڈنگ کمپنی کے حوالے سے سمری منظور کی گئی۔

(جاری ہے)

133پی ایس ڈی پی اسکیموں کیلئے 19.15 ارب روپے کے فنڈز منظور کئے گئے۔

وزارت ہاؤسنگ کیلئے 5ارب 36کروڑ روپے کی ضمنی گرانٹ منظور کی گئی۔ فاٹا میں نادرا کے سہولت سینٹرز کیلئے ایک ارب 91کروڑ 40لاکھ روپے کی گرانٹ منظور کی گئی۔ وزارت صحت کو پنشنرز کی ادائیگی کیلئے 50کروڑ کی گرانٹ منظور کی گئی۔ای سی سی اجلاس میں ایوان صدر کیلئے 5گاڑیوں کی خریداری کیلئے 8 کروڑ 40 روپے کی گرانٹ منظور کی گئی۔ مزید برآں ایک رپورٹ کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے دسمبر 2024 تک حکومتی قرض کے اعداد و شمار جاری کردیے ہیں۔

میڈیا کے مطابق اسٹیٹ بینک کے اعدادوشمار میں کہا گیا کہ دسمبر 2024 میں حکومت نے 1284 ارب روپے قرض لیا اور  حکومتی قرضوں کا ذخیرہ 71647 ارب روپے ہوگیا ہے۔ اسی طرح دسمبر 2023 سے دسمبر 2024 تک حکومتی قرض 9.9 فیصد بڑھا جبکہ مقامی قرض سال 2024 میں 17.1 فیصد بڑھ کر 49883 ارب روپے ہوگیا، اسی طرح حکومتی بیرونی قرض سال 2024 میں 3.7 فیصد کم ہوا جس کے بعد قرض کی رقم 21764 ارب روپے ہوگئی ہے۔ پہلی ششماہی میں حکومتی مقامی قرض 2723 ارب اور بیرونی قرض 10ارب روپے بڑھا۔ 

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں