اسرائیل کا ایرانی شہر بوشہر پر فضائی حملہ،جنوبی پارس گیس فیلڈ پر بمباری
گیس فیلڈ میں آگ لگ گئی،یہ گیس فیلڈ دنیا کی بڑی سمندری گیس فیلڈ ہے، اسرائیل نے پہلی بار ایران میں توانائی اہداف کو نشانہ بنایا، ایرانی میڈیا
ثنااللہ ناگرہ
ہفتہ 14 جون 2025
22:52

(جاری ہے)
مزید برآں اسرائیل نے کہا ہے فضائی فوج کو ایران پر حملے کی مکمل آزادی دے دی ہے جبکہ ایران کی جانب سے اب تک تقریباً 200 بیلسٹک میزائل اسرائیل پر داغے گئے ہیں تازہ اسرائیلی حملے میں ایرنی فوج کے دو جنرل، 3 جوہری سائنسدانوں اور20 بچوں سمیت 65 ایرانی شہری شہید ہوگئے ہیں.
اسرائیلی جریدے ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق اسرائیلی فوج ( آئی ڈی ایف) نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ایران کی اصفہان نیوکلیئر سائٹ پر حملہ کر کے اہم تنصیبات اور لیبارٹریز کو تباہ کر دیا ہے، مزید دو ایرانی جنرل کو بھی مار دیا گیا ہے آئی ڈی ایف کے مطابق اصفہان میں سرگرمیاں واضح طور پر ظاہر کرتی ہیں کہ ایران ہتھیاروں کے لیے یورینیم افزودہ کر رہا تھا، تہران کے راستے کو صاف کر لیا ہے اور اب اسرائیلی فضائیہ تہران کی فضاﺅں میں آزادانہ کارروائیاں کرنے کے لیے تیار ہے. اسرائیل کا کہنا ہے کہ وہ ایرانی جوہری سائنسدانوں، فوجی حکام اور میزائل لانچنگ سسٹمز کو بھی نشانہ بنا رہا ہے اور کارروائیاں جاری رکھے گااسرائیلی وزیردفاع اسرائیل کاٹز نے ایران کے سپریم لیڈر کو دھمکی دی ہے کہ اگر اسرائیل پر جوابی میزائل حملے جاری رہے تو تہران جل کر راکھ ہو جائے گا. صیہونی وزیردفاع نے آئی ڈی ایف کے چیف آف اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل ایال زامیر، موساد کے ڈائریکٹر ڈیوڈ برنیع اور دیگر اعلیٰ فوجی حکام کے ساتھ ایک جائزہ اجلاس کے دوران کہا کہ ایرانی آمر ایران کے شہریوں کو یرغمال بنا رہا ہے اور ایک ایسی صورتِ حال پیدا کر رہا ہے جس میں خاص طور پر تہران کے رہائشیوں کو اسرائیلی شہریوں پر مجرمانہ حملے کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی کَاٹز نے خبردار کیا کہ اگر خامنہ ای نے اسرائیلی شہری علاقوں پر میزائل داغنے کا سلسلہ جاری رکھا تو تہران جل جائے گا. آئی ڈی ایف کے چیف آف اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل ایال زامیر اور اسرائیلی ایئر فورس کے سربراہ میجر جنرل تومر بار نے ایک جائزہ رپورٹ میں کہا ہے کہ تہران تک جانے والا راستہ ہموار ہو چکا ہے اسرائیلی فوج کے حکام نے کہا کہ منصوبے کے مطابق ایئر فورس کے لڑاکا طیارے تہران میں اہداف پر حملے شروع کریں گے. یہ بیان اس کے بعد سامنے آیا جب فوج نے کہا کہ گزشتہ رات اسرائیلی فضائیہ کے طیاروں نے تہران میں فضائی دفاعی نظام کو نشانہ بنایا جس سے ایرانی دارالحکومت کے اوپر فضائی کارروائی کی آزادی میں اضافہ ہوا ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق تہران کے مہرآباد ہوائی اڈے پر 2 میزائل گر نے اور آگ لگنے کی اطلاعات دی ہیں، یہ ہوائی اڈہ ایرانی قیادت کے اہم مقامات کے قریب واقع ہے اور یہاں ایک ایئر فورس بیس بھی موجود ہے جہاں لڑاکا طیارے اور ٹرانسپورٹ طیارے تعینات ہیں. ایران نے اعلان کیا ہے کہ ملک کی فضائی حدود مزید احکام تک بند کر دی گئی ہیں ایران نے خبردار کیا ہے کہ امریکی فوجی اڈوں سمیت جو ممالک اسرائیل کا دفاع کریں گے انہیں بھی نشانہ بنایا جائے گا اسرائیلی فوج کے مطابق ایرانی حملوں میں استعمال ہونے والے متعدد ڈرونز کو فضائیہ اور بحریہ نے تباہ کر دیا اسرائیلی فضائیہ نے ایران کے درجنوں بیلسٹک میزائل لانچرز کو تباہ کرنے کی ویڈیوز جاری کی ہیں غزہ سے دو راکٹ داغے گئے، جو کھلے میدان میں گرے اور کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی یہ صورتحال خطے میں بڑے پیمانے پر جنگ کے خدشات کو بڑھا رہی ہے. ایرانی کے سرکاری میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ تہران پر تازہ ترین اسرائیلی حملوں کے نتیجے 60 شہری شہید ہوئے ہیں، شہید ہونے والوں میں 20 بچے بھی شامل ہیں قبل ازیں رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ اسرائیل کی جانب سے ایران پر جنگ مسلط کرنے والا اسرائیل جواب ملنے پر بوکھلا گیا ہے صہیونی افواج نے دوسرے روز بھی ایران کے مختلف شہروں پر بمباری کی ہے مہر آباد ایئرپورٹ اور زنجان میں فوج چھاﺅنی سمیت کئی مقامات پر آگ و خون کی ہولی کھیلی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مغربی کرمان شاہ صوبے میں ایک فوجی اڈے پر دھماکا ہوا ہے جس کے قریب دھوئیں کے بادل بلند ہوتے دیکھے گئے ہیں . ادھرفرانسیسی نشریاتی ادارے کے مطابق ایرانی سرکاری ٹیلی ویژن کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملوں میں ایران کے 2 سینئر جنرل شہید ہو گئے ہیں جب کہ اسرائیل نے ایران کی فوجی اور جوہری صلاحیتوں پر اپنے حملے جاری رکھے ہوئے ہیں شہید ہونے والوں میں مسلح افواج کے جنرل اسٹاف کی انٹیلی جنس کے نائب سربراہ جنرل غلام رضا محرابی اور آپریشنز کے نائب سربراہ جنرل مہدی ربانی شامل ہیں. برطانوی ادارے’ ’رائٹرز“ بتایا کہ مزید 3 ایرانی ایٹمی سائنسدان اسرائیلی حملوں میں شہید ہو گئے ہیں ایرانی خبررساں ادارے”تسنیم“ کے حوالے سے رپورٹ میں بتایا گیا کہ ہلاک ہونے والے سائنسدانوں کی شناخت علی بقائی کریمی، منصور عسگری اور سعید برجِی کے طور پر ہوئی ہے ایران کی ایٹمی توانائی تنظیم کے ترجمان نے کہا ہے کہ اسرائیل کے حملے میں فردو اور اصفہان میں واقع ایران کی جوہری تنصیبات کو زیادہ نقصان نہیں پہنچا بہروز کمالوندی کے مطابق حملوں کی پیشگی اطلاع کے بعد دونوں تنصیبات سے اہم سازوسامان کو منتقل کر دیا گیا تھا. انہوں نے بتایا کہ اصفہان کی تنصیب میں ایک شیڈ میں آگ لگی لیکن فردو کے مقام پر ہونے والے نقصان کی وضاحت نہیں کی گئی انہوں نے کہا کہ کوئی تابکاری کا کوئی خطرہ نہیں ہے شمالی ایران کے شہر قم کے قریب پہاڑوں کے اندر واقع فردو فیول ان رچمنٹ پلانٹ جدید سینٹری فیوجز پر مشتمل ہے جہاں یورینیم کو اعلیٰ سطح کی خالصیت تک افزودہ کیا جاتا ہے دوسری جانب اسرائیلی فوج اور فضائیہ نے ایران میں اہداف پر حملے جاری رکھے ہوئے ہیں. رپورٹ کے مطابق تہران سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق شہر کے مختلف حصوں میں اب بھی دھماکوں اور فضائی دفاعی سرگرمیوں کی آوازیں سنی جا رہی ہیں رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وردآورد کے علاقے میں ایک ریڈار سائٹ کو نشانہ بنایا گیا ہے جنوبی ایران کے علاقے عبدانان سمیت بعض دیگر مقامات پر بھی ریڈار سائٹس کو نشانہ بنائے جانے کی اطلاعات ہیں. ایرانی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ مشرقی تہران کے علاقوں حکیمیہ اور تہران پارس میں بھی دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں”اسنا“ کے مطابق حکیمیہ میں امدادی ٹیمیں روانہ کر دی گئی ہیں سرکاری ذرائع نے مہرآباد کے علاقے میں ایک بڑے دھماکے کی تصدیق کی ہے جہاں ایئرپورٹ کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی ویڈیوز میں علاقے میں آگ اور دھویں کے بادل دیکھے جا سکتے ہیں تاہم کچھ ذرائع نے مہرآباد کے قریب واقع آزادی ٹاور کو نقصان پہنچنے کی خبروں کی تردید کی ہے تازہ ترین اطلاعات کے مطابق اصفہان میں پاور اسٹیشن کے قریب دھماکے کے بعد دھویں کے بادل اٹھتے ہوئے دیکھے گئے ہیں۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں

پی آئی اے کا بعد از حج آپریشن کامیابی کے ساتھ مکمل، آخری پرواز رات آٹھ بجکر 30 منٹ پر مدینہ سے اسلام ..

پی ٹی آئی کی تحریک کا مقصداگر عمران خان کی رہائی ہے تو تحریک کامیاب نہیں ہوگی

آج چینی امپورٹ کرنے کا مطلب کہ ملک میں بالکل چینی موجودنہیں ہے

ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان اور وزارت تجارت کے اشتراک سے گلوب پاکستان سمٹ 2025 کا باقاعدہ آغاز

چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت سی ڈی اے بورڈ کا اجلاس

رکن قومی اسمبلی نائمہ کنول کی گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات

پاکستان اس وقت ایک سنگین آبادیاتی چیلنج سے دوچار ہے ، وفاقی وزیر احسن اقبال

وفاقی وزراء اور علماء کرام کا ملکی ترقی کیلئے خاندانی منصوبہ بندی ، نوجوان خواتین کے لئے معاشی مواقع ..

پاکستان کو علاقائی ڈیجیٹل تجارت کا قائد بنانے کے لیے فوری اور مربوط اقدامات کی ضرورت ہے، وزیراعظم کے ..

بلاول بھٹوقائد عوام کے وژن کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے سرگرم ہیں ، فیصل کریم کنڈی

یوم آزادی 2025 "معرکہ حق" کے عنوان سے منانے کے سلسلے میں اعلیٰ سطحی اجلاس

برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ کی ٹیم کی اسلام آباد ایئرپورٹ سیکیورٹی انسپکشن مکمل
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
زرمبادلہ کے مجموعی ذخائرتاریخ کی بلند ترین سطح20ارب ڈالر سے تجاوز کرگئے ، سٹیٹ بینک
-
دورہ امریکہ میں امریکی قیادت کو پاکستان کا دوطرفہ اور بین الاقوامی امور پر بامقصد مؤقف براہِ راست پیش کیا گیا
-
ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں پھر 3 ہزار 200 روپے کا بڑا اضافہ ہوگیا
-
مین مہمند ڈیم پر تعمیراتی کام شروع ہوگیا، پراجیکٹ 2027 میں بجلی کی پیداوار شروع کردے گا
-
محکمہ زراعت پنجاب کے پراجیکٹس فیزٹو میں 6 لاکھ 28 ہزار کسانوں کو 100ارب روپے کے لون دینے کا اعلان
-
ای کامرس برآمدات میں انقلاب لا سکتی ہے، علی بابا جیسے پلیٹ فارمز کا بھرپور فائدہ اٹھایا جائے، شہبازشریف
-
گورنر پنجاب کا نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی کا دورہ،نسٹ اور حکومت کے مابین اہم شعبوں میں باہمی تعاون پر تبادلہ خیال
-
آئی سی سی نے ایسٹ ایشیا پیسیفک اور ایشیا ورلڈ کپ کوالیفائرز کے شیڈول کا اعلان کر دیا
-
علی گنڈاپور صادق و امین نہیں رہے، وزیراعلیٰ پختونخوا کیخلاف مقدمے کی درخواست
-
پنجاب بھرمیں1122ٹریفک حادثات میں27افراد جاں بحق1285زخمی ہوئے
-
وزیراعلیٰ پنجاب کی قیادت میں عوامی خدمت کا سفر جاری ہے‘ خواجہ سلمان رفیق
-
وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کی زیر صدارت بری امامؒ کے سالانہ عرس کے انتظامات کے حوالے سے اہم اجلاس