اُردو پوائنٹ پاکستان اسلام آباداسلام آباد کی خبریںحساس ادارے نے مولانا عبد العزیز کے قریبی عزیزکو گرفتار کر لیا ،گرفتار ..

حساس ادارے نے مولانا عبد العزیز کے قریبی عزیزکو گرفتار کر لیا ،گرفتار شخص مبینہ طور پر عالمی دہشتگر د تنظیم سے منسلک ہے ‘ نجی ٹی وی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔4 جولائی۔2015ء)حساس ادارے نے کارروائی کر کے مولانا عبد العزیز کے قریبی عزیزکو گرفتار کر لیا ،گرفتار شخص مبینہ طور پر عالمی دہشتگر د تنظیم سے منسلک ہے اور اس سے ممنوعہ لٹریچر اور اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ۔

(خبر جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق مولانا عبد العزیز کے گرفتار ہونے والے قریبی عزیز کا نام طارق بتایا گیا ہے جو عالمی دہشتگرد تنظیم سے منسلک ہے ۔گرفتار ہونے والے شخص کو مزید تحقیقات کے لئے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔


اپنی رائے کا اظہار کریں -

اسلام آباد شہر کی مزید خبریں