اُردو پوائنٹ پاکستان اسلام آباداسلام آباد کی خبریں`تحریک انصاف سیاسی جماعتوں کے لئے اژدھا بن گئی ۔ پیپلزپارٹی کے کئی اہم ..

`تحریک انصاف سیاسی جماعتوں کے لئے اژدھا بن گئی ۔ پیپلزپارٹی کے کئی اہم رہنما نگلنے کو تیار ، آئندہ چند دنوں میں 56 سے زائد سیاسی شخصیات تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کریں گی، ذرائع `

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 جولائی۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف سیاسی جماعتوں کے لئے اژدھا بن گئی ۔ پیپلزپارٹی کے کئی اہم رہنما نگلنے کو تیار ، جبکہ آئندہ چند دنوں میں 56 سے زائد قدر آور سیاسی شخصیات تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کریں گی ۔ رواں سال کے اختتام تک پیپلزپارٹی ، مسلم لیگ ( ن) ، فبکشنل لیگ ، جے یو آئی ( ف ) ، اے این پی سمیت ملک کی دیگر سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے درجنوں رہنما پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کریں گے ۔

(خبر جاری ہے)

ذرائع نے کو بتایا ہے کہ آنے والے دنوں میں سندھ میں تحریک انصاف سے سب سے بڑی پارٹی کی حیثیت سے سامنے آئے گی ۔ ایم کیو ایم کے بعض رہنماؤں کی بھی تحریک انصاف میں شمولیت کا امکان ہے ۔تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان ، شاہ محمود قریشی اور ریحام خان نے مختلف علاقے بانٹ لئے ۔ کئی نامور شخصیات شاہ محمود قریشی کے ساتھ سرگودھا سے شمولیت کا عندیہ دے چکی ہیں لاڑکانہ ، حیدر آباد ، کراچی ، دیر ، راجن پور ، بہاولپور ، مظفر گڑھ ، ساہیوال ، سیالکوٹ سے بھی کئی شخصیات تحریک انصاف میں شامل ہوں گی ۔ کے پی کے ، بلوچستان سے بھی 32 شخصیات نے شمولیت کی یقین دہانی کرا دی ۔


اپنی رائے کا اظہار کریں -

اسلام آباد شہر کی مزید خبریں