اسلام آباد : خیبر پخونخواہ حکومت کو نقصان سے آگاہ کر دیا ہے، کے پی کے میں لوڈ مینجمنٹ کا شیڈول وزیر اعلی کی ہدایت پر بنایا جاتا ہے، وزیر مملکت برائے پانی و بجلی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 6 جولائی 2015 13:19

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 06 جولائی 2015 ء) : پشاور کے مختلف علاقوں میں لو ڈ شیڈنگ کے خلاف شہری سراپا احتجاج ہیں جس کے رد عمل میں وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی کا کہنا ہے کہ کے پی کے میں لوڈ شیڈنگ کا شیڈول وزیر اعلیٰ کے پی کے پرویز خٹک کی ہدایات کے مطابق بنایا جاتا ہے انہوں نے بتاہا کہ کے پی کے کے 650 فیڈرز میں سے 193 لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ ہیں . پشاور کے علاقہ تارو جبہ میں 80 فیصد سے زائد لائن لاسز ہیں جبکہ 30 فیصد کم لاسز والے علاقوں میں لوڈ شیڈنگ نہیں کی جا رہی. انہوں نے کہا کہ پیسکو حکام اور کے پی کے حکومت کو نقصان سے آگاہ کر دیا گیا ہے.

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں