اُردو پوائنٹ پاکستان اسلام آباداسلام آباد کی خبریںآئی ایم ایف کاپاورکمپنیوں کی نجکاری میں تاخیر پراظہارتشویش

آئی ایم ایف کاپاورکمپنیوں کی نجکاری میں تاخیر پراظہارتشویش

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جولائی۔2015ء) عالمی مالیاتی فنڈ نے پاکستان میں پاور کمپنیوں کی نجکاری میں تاخیر پر تشویش ظاہر کردی، پرائیویٹائزیشن کمیشن کا کہنا ہے مزدور وں کی جانب سے احتجاج اور دباؤ کی وجہ سے نجکاری میں تاخیر کا سامنا ہے۔

(خبر جاری ہے)

عالمی مالیاتی فنڈ کے حکام نے پاکستان میں نجکاری کے پروگرام میں سست روی پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت معاہدے کے مطابق نجکاری پروگرام پر عمل نہیں کر رہی، فیصل آباد الیکٹریسٹی سپلائی کمپنی کی نجکاری رواں سال اگست میں ہونا تھی، لیکن اب یہ آئندہ سال مارچ میں کی جائے گی، اسی طرح لاہور ایلکٹریسٹی سپلائی کمپنی اور اسلام آباد الیکٹریسٹی سپلائی کمپنی کی نجکاری بھی رواں سال اکتوبر کے بجائے آئندہ سال جون تک ہونے کا امکان ہے، دوسری جانب نجکاری کمیشن کے چیئرمین محمد زبیر کا کہنا ہے کہ پاور کمپنیوں کے مزدوروں کی جانب سے احتجاج اور دباؤ کی وجہ سے فروخت کا عمل تاخیر کا شکار ہے


اپنی رائے کا اظہار کریں -

اسلام آباد شہر کی مزید خبریں