پاکستان اوربھارت میں ایک دوسرے کی بینک برانچز جلد کھلنے کا امکان

پیر 6 جولائی 2015 13:37

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جولائی۔2015ء) پاکستان اور بھارت میں ایک دوسرے کی بینک برانچز جلد کھولی جائیں گی، پاکستان کے نجی بینک کے چیئرمین کا کہنا ہے ۔ پاکستان کے نجی بینک کے چیئرمین نے کہا کہ کہ دہلی سے گرین سگنل کا انتظار ہے دونوں ملکوں میں ایک دوسرے کی بینک برانچز کھلنا ایک تاریخی موقع ہوگا، جس سے نہ صرف دونوں ملکوں کے تاجروں کو فائدہ ہوگا، بلکہ پاک بھارت تعلقات میں بھی اضافہ ہوگا۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ سال دوہزار بارہ میں بھارت نے اسٹیٹ بینک آف انڈیا اور بینک آف انڈیا کی برانچز پاکستان میں کھولنے کا فیصلہ کیا تھا تاہم اب دونوں ملکوں کے حکام نے تین تین بینکوں کی برانچز کھولنے کی اجازت دی ہے، اور اس سلسلے میں دونوں مرکزی بینکوں نے ضروری کارروائی مکمل کر لی ہے، صرف نئی دہلی سے گرین سگنل کا انتظار ہے۔ فی الحال ریزرو بینک آف انڈیا کی جانب سے نیشنل بینک آف پاکستان اور یونائیٹڈ بینک کو لائسنس کے اجرا میں سست روی کا سامنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں بھارتی وزیر خزانہ ارون جیٹلی سے بھی ملاقات ہوئی ہے اور وہ بینک برانچز کھولنے میں سنجیدہ ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں