را“ پاکستان میں خرابی پیدا کرنے والوں کی مدد کرتی ہے،رانا ثناء اللہ

پیر 6 جولائی 2015 15:33

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جولائی۔2015ء) صوبائی وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ بھارت نے پاکستان کو آج تک تسلیم نہیں کیا ہے ۔ ” را“ پاکستان میں خرابی پیدا کرنے والوں کی مدد کرتی ہے ، سانحہ ماڈل ٹاؤن پر بنائی جانے والی جے آئی ٹی پر اگر پاکستان عوامی تحریک کو اعتراضات ہیں تو اس کے فیصلہ کے خلاف ہائی کورٹ میں جائیں ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے پنجاب کے صوبائی وزیر برائے قانون رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ہمارے حساس ادارے بہت اچھا کام کر رہے ہیں گزشتہ دنوں میں جو کارروائی حساس اداروں نے فیروز والا میں کی ہے وہ قابل تحسین ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں نے مستعفی ہو کر بھی حکومت اور اپنی جماعت کا ساتھ نہیں چھوڑا مجھے اپنی قیادت پر پورا اعتماد ہے ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں