اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن جماعتی بنیادوں پر کرانے کا حکومتی مطالبہ مسترد

پیر 6 جولائی 2015 15:59

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جولائی۔2015ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن جماعتی بنیادوں پر کرانے کے حکومتی مطالبے کو مسترد کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیر کے روز چیف الیکشن کمیشن جسٹس ( ر ) سردار رضا خان کی سربراہی میں ایک اجلاس ہوا ہے جس میں حکومتی مطالبے پر نظرثانی کی گئی اور یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن ان حلقہ بندیوں کی موجودگی میں جماعتی بنیادوں پر ممکن نہیں ہیں الیکشن کمیشن نے حکومتی مطالبہ کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ان حلقہ بندیوں کے تحت جماعتی بنیادوں پر بلدیاتی الیکشن نہیں ہو سکتے اور نہ ہی نئی حلقہ بندیاں 25 جولائی تک ممکن ہے ۔

نئی حلقہ بندیوں کے لئے مزید وقت درکار ہے اگر حلقہ بندیاں دوبارہ کی جائیں تو الیکشن کے انعقاد میں تاخیر ہو سکتی ہے ۔واضح رہے کہ سینٹ کی قائمہ کمیٹی نے الیکشن کمیشن سے اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن جماعتی بنیادوں پر کروانے کا مطالبہ کیا تھا

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں