اُردو پوائنٹ پاکستان اسلام آباداسلام آباد کی خبریں صدقہ فطر اور دیگر صدقات اور زکواة اکٹھا کرنے کے لئے شہر کے مختلف مقامات ..

صدقہ فطر اور دیگر صدقات اور زکواة اکٹھا کرنے کے لئے شہر کے مختلف مقامات پر بینرز آویزاں

اسلام آباد ۔ 6 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جولائی۔2015ء) جڑواں شہروں میں مختلف مذہبی اور رفاحی تنظیموں کی طرف سے صدقہ فطر اور دیگر صدقات اور زکواة اکٹھا کرنے کے لئے شہر کے مختلف مقامات پر بینرز آویزاں کر دیئے ہیں۔

(خبر جاری ہے)

مساجد کے باہر اور چوک چوراہوں پر مذہبی تنظیموں، مدارس اور رفاحی تنظیموں نے بینرز آویزاں کر رکھے ہیں جن پر شہریوں سے صدقات، فطرانہ ان کے اداروں کو دینے کے مطالبات درج ہیں، بینرز پر اپنے متعلقہ اداروں کو عطیات کی اپیلیں کی جا رہی ہیں۔ بعض علمائے کرام مساجد میں بھی نمازیوں سے اپیلیں کر رہے ہیں کہ صدقہ فطر مساجد انتظامیہ کے پاس جمع کرائیں تاکہ مستحق افراد تک پہنچایا جا سکے۔


اپنی رائے کا اظہار کریں -

اسلام آباد شہر کی مزید خبریں