وزیراعظم (کل ) اوسلو میں ’’تعلیم برائے ترقی‘‘ کے زیر عنوان کانفرنس میں شرکت کریں گے

9 تا 10جولائی کو شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کریں گے،شنگھائی تعاون تنظیم کی رکنیت ملنے کا امکان

پیر 6 جولائی 2015 17:09

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جولائی۔2015ء) وزیراعظم نواز شریف (کل ) منگل اوسلو میں ’’تعلیم برائے ترقی‘‘ کے زیر عنوان کانفرنس میں جبکہ 9 تا 10جولائی کے دوران روس کے شہر یوٹا میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کریں گے، جہاں پاکستان اور بھارت کو شنگھائی تعاون تنظیم کی رکنیت ملنے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز وزیراعظم نواز شریف ناروے کے سرکاری دورے کیلئے روانہ ہو گئے جہاں وہ (کل ) منگل کو ’’تعلیم برائے ترقی‘‘ کے زیر عنوان بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کے ساتھ ساتھ ناروے کی وزیراعظم ایرنا سائبرگ سے بھی ملاقات کریں گے جبکہ وزیراعظم پاکستان جمعرات کو شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں شرکت کیلئے روس کے شہر یوفا پہنچیں گے جہاں ان کی مختلف عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔

دفتر خارجہ کے ذرائع نے اس حوالے سے بتایا کہ سربراہ اجلاس کے دوران پاکستان اور بھارت کو شنگھائی تعاون تنظیم کی رکنیت ملنے کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں