ہم یونین کونسل 45-کی عوام کے لیے قابل عمل منشور تیار کر کے لائے ہیں، علی بھائی

پیر 6 جولائی 2015 22:48

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جولائی۔2015ء)امیدوار برائے چیئرمین یونین کونسل 45-محمد علی المعروف علی بھائی نے G-7/3میں جنرل کونسلر کے امیدوار عامر شیخ کی طرف سے منعقدہ کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم یونین کونسل 45-کی عوام کے لیے قابل عمل منشور تیار کر کے لائے ہیں جس کے تحت عوام میں محبت و بھائی چارے کا قیام و مثبت سیاست کا فروغ ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے ،ہم نے عوامی حقوق کے تحفظ کا عزم کر رکھا ہے جس کے تحت نوجوانوں میں بے روزگاری اور منشیات کا خاتمہ ہمارے منشور کا اہم نقطہ ہے ،انھوں نے کہا کہ میں ایک محنت کش مزدور ہوں اور صدق دل سے نیک نیتی کی بنیاد پر آپ کی خدمت کا جذبہ لے کر آیا ہوں اور ایک تعلیم یافتہ اور ذمہ دار افراد پر مشتمل ٹیم بطور خدمتگار آپکے سامنے آپکی خدمت میں پیش کی ہے ،اب آپ کی یہ ذمہ داری ہے کہ آپ یوسی 45-کی عوام کی بہتری اور بھلائی کی خاطر ہر طرح کے برادری ازم ،سیاسی نظریات اور طبقات سے بالاتر ہو کر مجھے اور میرے پینل کےممبران کو ووٹ دے کر کامیاب کریں تاکہ ہم یوسی 45-کو دارلحکومت کے بہترین اور خوبصورت ماڈل کے طور پر پیش کر سکیں ،تقریب سے امیدوار برائے وائس چیئرمین ارشد محمود خان ایڈووکیٹ ،جنرل کونسلرز وقاص وکی ،یعقوب بلتی ،شیخ عامر ،خرم شہزاد ،عمران ضیاء قریشی ،چوہدری قیوم ،لیبرکونسلر محمد نعیم عطاری ،عبدالمنان شاہ ،اقلیتی کونسلر اسٹیفن گل،یوتھ کونسلر حافظ رانا فرحان کے علاوہ علی محمد ،شمیم عثمانی ،احمد علی شیرازی ، چوہدری ہاشم گجر ،چوہدری ناصر گجر ،چوہدری سلیم گجر ،آصف علی شگری ،عبدالقادر ،حنیف شاہ ودیگر مقررین نے خطاب کیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں