آڈیٹرجنرل کا پی ایچ ایف کاخصوصی آڈٹ کرانے کاحکم

پیر 6 جولائی 2015 22:54

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جولائی۔2015ء)آڈیٹرجنرل آف پاکستان نے پی ایچ ایف کاخصوصی آڈٹ کرانے کاحکم دیدیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق اسلام آبادمیں وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت اجلاس میں پی ایچ ایف کے حوالے سے خصوصی آڈٹ کی منظوری دیدی گئی ،وزیراعظم نے ہدایت کی کہ پی ایچ ایف کاخصوصی آڈٹ کرایاجائے اگراس میں کوئی گھپلے سامنے آئے تومعاملے کونیب کے حوالے کیاجائے۔

(جاری ہے)

آڈیٹرجنرل کوپی ایچ ایف کے آڈٹ کرانے کے حوالے سے وزیراعظم کے فیصلے کی کاپی مل گئی ،آڈیٹرجنرل ہاکی فیڈریشن کے آصف باجوہ اوررانامجاہدکے دورکابھی آڈٹ کرے گا

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں