اسلام آباد : سپریم کورٹ نے فوری طور پر ملک میں شیشہ سینٹر بند کرنےکا حکم جاری کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 5 نومبر 2015 10:49

اسلام آباد : سپریم کورٹ نے فوری طور پر ملک میں شیشہ سینٹر بند کرنےکا حکم جاری کر دیا

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 05 نومبر 2015 ء) : سپریم کورٹ نے ملک بھر میں شیشہ سینٹر فوری طور پر بند کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے . تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے شیشہ سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ اس موقع پر چیف جسٹس نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ لگتا ہے ایگزیکٹو اور پولیس نے طے کر لیا ہے کہ اس معاملے میں کوئی پیش رفت نہیں کرنی۔

جب معاملہ بگڑتا ہے تب ہی سپریم کورٹ ایسے مقدمات کے ذریعے بہتری لانے کی کوشش کرتی ہے‘ صوبائی حکومتیں اپنی اہلیت اور وسائل کے مطابق کام نہیں کر رہیں۔کسی سطح پر حکومت کا کوئی سنجیدہ قدم نظر نہیں آتا۔ چیف جسٹس نے ہدایت کی کہ تمباکو نوشی اور شیشہ نوشی کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا نے کہا کہ صوبے میں شیشہ سینٹرز کے خاتمے کے لیے مؤثراقدام اٹھائے ہیں جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ پنجاب میں شیشہ نوشی کا کلچر عام ہے‘ اس کی حوصلہ شکنی ضروری ہے۔

سپریم کورٹ نے چاروں صوبائی حکومتوں سے تمباکو اور شیشہ نوشی کی روک تھام کے حوالے سے رپورٹ طلب کرلی. چیف جسٹس نے مزید کہا کہ شیشہ سینٹرز ملک بھر کے نوجوانوں میں نشے کی عادت میں مبتلا کر ہے ہیں جس کے باعث انہیں فوری طور پر بند کر کے رپورٹ عدالت میں پیش کی جائے.

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں