پاکستان برطانیہ سے حوالگی ملزمان سمجھوتہ پر دستخط کیلئے تیار ہے ، ظفر اقبال وڑائچ،انسانی سمگلنگ کے خلاف اقدامات سے پاکستان کی رینکنگ بہتر ہوگئی ہے ،برطانوی وفد سے گفتگو

منگل 19 ستمبر 2006 21:56

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19ستمبر۔2006ء) وزیر مملکت برائے داخلہ چوہدری ظفر اقبال وڑائچ نے کہا کہ نائن الیون سے قبل پاکستان کو دہشت گردی کی کسی نہ کسی شکل کا سامنا رہا ہے انتہاء پسندی اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے بھرپور اور ہر ممکن اقدامات اٹھا رہا ہے پاکستان برطانیہ کے ساتھ مجرموں کے تبادلے کے معاہدے پر دستخطوں کیلئے تیار ہے انسانی سمگلنگ کے بارے میں پاکستانی کوششوں کی وجہ سے پاکستانی وزیر مملکت برائے شہریت لیم بائرن کی قیادت میں آنے والے وفد سے منگل کو ملاقات میں کہی وزارت میں ہونے والی اس ملاقات میں برطانوی سفیر لائل مارک گرانٹ اور سیکرٹری داخلہ سید کمال شاہ بھی موجود تھے وزیر مملکت ظفر اقبال وڑائچ نے کہا کہ پاکستان برطانیہ کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے اور دونوں ممالک کے تعلقات ہمیشہ دوستانہ رہے ہیں جن میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک دہش گردی کیخلاف جنگ میں بہترین پارٹنر ہیں پاکستان دہشت گردی کے خاتمے کیلئے بھرپور اور ہر ممکن اقدامات اٹھا رہا ہے پاکستان کو نائن الیون سے قبل بھی دہشت گردی کی مختلف اشکال کا سامنا رہا ہے اور نائن الیون کے بعد پاکستان نے دہشت گردی کے خامتے کیلئے بڑی قربانیاں دی ہیں اور سلسلہ ابھی جاری ہے پاکستان نے القاعدہ کے سب سے زیادہ کارکنوں اور اعلی قیادت کو پکڑا ہے انتہاء پسندی کے خاتمے کیلئے بھی موجودہ حکومت اہم پیش رفت کررہی ہے ظفر وڑائچ نے کہا کہ برطانیہ کے ساتھ دوہری شہریت کا معاہدہ پہلے سے موجودہے جبکہ قیدیوں کے تبادلے کے بارے میں معاہدے کیلئے بھی پاکستان تیار ہے پاکستان انسانی سمگلنگ کے خاتمے کیلئے بھرپور کوششں کررہا ہے جس کا اعتراف بین الاقوامی سطح پر بھی کیا جارہاہے امریکہ محکمہ داخلہ نے پاکستان کو واچ لسٹ سے نکال کر ٹائرٹو میں رکھ دیا ہے اور پاکستان کی رینکنگ میں مسلسل بہتری آرہی ہے جبکہ برطانیہ نے ہائی رسک سے لورسک میں رکھا ہے غیر قانونی امیگریشن اور انسانی سمگلنگ کے خاتمے کیلئے پاکستان نے جدید ترین پاسپورٹ متعارف کرایاہے انسانی سمگلنگ ک متعلق کئی ممالک سے معاہدے کئے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے انتہائی مفید جگہ ہے اور یہاں پروہ ہر طرح سے محفوظ ہیں پاکستان نے غیر ملکیوں کیلئے ویزہ پالیسی میں انتہائی نرمی کی ہے برطانوی شہری ایئر پورٹ پر تیس دن کا ویزہ حاصل کر سکتے ہیں جبکہ پانچ سال تک ویزہ چوبیس گھنٹے میں دیا جاتا ہے اس موقع پر برطانوی وفد نے پاکستان کی پالیسیوں کو سراہا اور کہاکہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلقات مزید فروغ پائیں گے اس موقع پر پاکستان کی طرف سے ظفر وڑائچ نے زلزلہ ک دوران برطانوی امدادی ٹیموں کے کام کو سراہا اور برطانوی حکومت کا شکریہ ادا کیا ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں