اُردو پوائنٹ پاکستان اسلام آباداسلام آباد کی خبریںدہشت گردوں کے تعلیمی ادارو ں پر حملے انتہائی افسوسناک ہیں،دشمن کا ڈٹ ..

دہشت گردوں کے تعلیمی ادارو ں پر حملے انتہائی افسوسناک ہیں،دشمن کا ڈٹ کرمقابلہ کریں گے ،مشکل کی اس گھڑی میں طلبا اور والدین کے ساتھ کھڑے ہیں ،زخمی ہونے والوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی چارسدہ میں باچا خان یونیورسٹی پر حملے کی شدید مذمت

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20 جنوری۔2016ء)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے چارسدہ میں باچا خان یونیورسٹی پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے تعلیمی ادارو ں پر حملے انتہائی افسوسناک ہیں،دشمن کا ڈٹ کرمقابلہ کریں گے ،مشکل کی اس گھڑی میں طلبا اور والدین کے ساتھ کھڑے ہیں ،زخمی ہونے والوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

(خبر جاری ہے)

بدھ کو چارسدہ میں باچا خان یونیورسٹی پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ تعلیمی ادارے پر حملہ انتہائی افسوسناک ہے، دشمن کا ڈٹ کرمقابلہ کریں گے، دہشت گرد کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں قانون نافذ کرنے والے اداروں پرپورا اعتماد ہے۔عمران خان نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں طلبا اور والدین کے ساتھ کھڑے ہیں اور دہشت گردوں کے حملے میں زخمی ہونے والوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کرد ی ہے


اپنی رائے کا اظہار کریں -

اسلام آباد شہر کی مزید خبریں