اُردو پوائنٹ پاکستان اسلام آباداسلام آباد کی خبریں پاکستان بھارت کے خلاف نہیں دہشتگردی کے خلاف جنگ میں صف اول کا کردار ..

پاکستان بھارت کے خلاف نہیں دہشتگردی کے خلاف جنگ میں صف اول کا کردار ادا کررہا ہے ‘ وزیر دفاع

دہشتگردی کے خلاف آپریشن ضرب عضب جاری ہے اور آخری دہشتگرد کے خاتمے تک جاری رہے گا ‘ خواجہ آصف

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20 جنوری۔2016ء)وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت کے خلاف نہیں دہشتگردی کے خلاف جنگ میں صف اول کا کردار ادا کررہا ہے ۔

(خبر جاری ہے)

ایک انٹرویو میں وزیر دفاع نے کہاکہ پاکستان بھارت کے خلاف جنگ نہیں لڑ رہا بلکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں صف اول کا کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مسلح افواج کی جانب سے کامیابیوں اور قربانیوں کی کوئی مثال نہیں ملتی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ دہشتگردی کے خلاف آپریشن ضرب عضب جاری ہے اور آخری دہشتگرد کے خاتمے تک جاری رہے گا


اپنی رائے کا اظہار کریں -

اسلام آباد شہر کی مزید خبریں