اُردو پوائنٹ پاکستان اسلام آباداسلام آباد کی خبریںوزیر اعظم نوازشریف کی چارسدہ یونیورسٹی پر حملے کی شدیدمذمت‘ قانون ..

وزیر اعظم نوازشریف کی چارسدہ یونیورسٹی پر حملے کی شدیدمذمت‘ قانون

نافذ کرنیوالے اداروں کو دہشت گردوں کے فوری خاتمے کی ہدایت

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 20 جنوری۔2015ء)وزیر اعظم نوازشریف نے چارسدہ یونیورسٹی پر حملے کی شدیدمذمت کرتے ہوئے قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو دہشت گردوں کے فوری خاتمے کی ہدایت کی ہے۔

(خبر جاری ہے)

وزیر اعظم نواز شریف نے حملے میں جانی نقصان اور طلبہ کے زخمی ہونے پر افسوس کا ظہار کیا ہے۔وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ معصوم طلبہ اور شہریوں کو قتل کرنیوالوں کا کوئی مذہب نہیں ، ملک سے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے عزم پر قائم ہیں۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی قوم کی قربانیاں ضائع نہیں جائیں گی۔


اپنی رائے کا اظہار کریں -

اسلام آباد شہر کی مزید خبریں