اُردو پوائنٹ پاکستان اسلام آباداسلام آباد کی خبریںسابق چیئرمین سینیٹ سید نیئر حسین بخاری کی باچا خان یونیورسٹی چارسدہ ..

سابق چیئرمین سینیٹ سید نیئر حسین بخاری کی باچا خان یونیورسٹی چارسدہ پر حملے کی مذمت

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20 جنوری۔2016ء ) سابق چیئرمین سینیٹ سید نیئر حسین بخاری نے باچا خان یونیورسٹی چارسدہ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جہالت کے پیروکار روشنی کے چراغ بجھانے میں کبھی کامیاب نہیں ہو سکیں گے ۔

(خبر جاری ہے)

نیئر بخاری نے کہا کہ تعلیمی اداروں پر حملے کرنے والے انسان بھی کہلانے کے مستحق نہیں ۔نیئر بخاری نے کہا کہ قوم ملک کے ہر کونے سے دہشت گردوں کے مکمل خاتمے کیلئے متحد ہے۔


اپنی رائے کا اظہار کریں -

اسلام آباد شہر کی مزید خبریں