باچا خان یونیورسٹی حملہ،بلاول بھٹو زرداری کی شدید مذمت

دہشت گردی خاتمے کا دعوی غلط،سخت کارروائی کی ضرورت ہے،چیئرمین پی پی

بدھ 20 جنوری 2016 18:06

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔20 جنوری۔2016ء) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے چارسدہ میں باچا خان یونیورسٹی پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کا کسی مذہب سے تعلق نہیں ہوتا ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے باچا خان یونیورسٹی پر حملے کو سانحہ قرار دیتے ہوئے شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور پارٹی کارکنوں کو فوری طور پر خون کے عطیات دینے کی ہدایت کی ہے انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کا تعلق کسی مذہب سے نہیں ہوتا کیونکہ کوئی بھی مذہب بچوں اور بے گناہ لوگوں کی جان لینے کی اجازت نہیں دیتا ۔

بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت کا دعوی غلط ہے کہ دہشت گرد کمزور ہو گئے ہیں انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف سخت کارروائی کی ضرورت ہے ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں