اُردو پوائنٹ پاکستان اسلام آباداسلام آباد کی خبریں پاکستان اور نیپال کے درمیان تعلقات کو وسعت دینے کے لئے مختلف شعبوں ..

پاکستان اور نیپال کے درمیان تعلقات کو وسعت دینے کے لئے مختلف شعبوں بالخصوص ٹیکسٹائل سیکٹر میں تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے

صدر مملکت ممنون حسین کی پاکستان کے نامزد سفیر برائے نیپال مظہر جاوید سے بات چیت

اسلام آباد ۔ 20 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20 جنوری۔2016ء) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان اور نیپال کے درمیان تعلقات کو وسعت دینے کے لئے مختلف شعبوں بالخصوص ٹیکسٹائل سیکٹر میں معاشی تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے۔ یہ بات انہوں نے بدھ کو یہاں پاکستان کے نامزد سفیر برائے نیپال مظہر جاوید سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنہوں نے ایوانِ صدر میں صدر مملکت سے ملاقات کی۔

(خبر جاری ہے)

صدر مملکت نے نامزد سفیر کو ہدایت کی کہ وہ چیمبر آف کامرس کراچی اور لاہور سے مشاورت کریں تاکہ ان اشیاء کا انتخاب کیا جاسکے جن کی طلب نیپال میں موجود ہے۔ صدر مملکت نے زور دیا کہ پاکستان ٹیکنیکل تعاون پروگرام کے تحت دی جانے والی امداد کو ایسے موٴثر طریقے سے استعمال کیا جائے جس سے سرکاری اور عوامی سطح پرہمارے تعلقات میں مزید وسعت آئے۔ صدر مملکت ممنون حسین نے کہا کہ پاکستان بدھ تہذ یب کا گہوارہ ہے۔ اس حوالے سے نیپالی عوام کو پاکستان میں سیاحت کی جانب راغب کیا جا سکتا ہے۔ صدر مملکت نے نامزد سفیر کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارک باد دی اور توقع ظاہر کی کہ وہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کومضبوط بنانے میں اپنی بھرپور صلاحیت استعمال کریں گے۔


اپنی رائے کا اظہار کریں -

اسلام آباد شہر کی مزید خبریں