حکومت دہشتگردی کے معاملے پر پارلیمانی کمیٹی برائے نیشنل سیکیورٹی تشکیل دے جوقومی سلامتی امور کی نگرانی کرے ٗ رضا ربانی

بدھ جنوری 20:26

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20 جنوری۔2016ء) چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ حکومت دہشتگردی کے معاملے پر پارلیمانی کمیٹی برائے نیشنل سیکیورٹی تشکیل دے جوقومی سلامتی سے متعلقہ امور کی نگرانی کرے۔

(جاری ہے)

بدھ کو اجلاس کے دوران سینیٹر مشاہد حسین سید کی طرف سے ان کیمرہ اجلاس بلانے کی تجویز پر چیئرمین نے کہا کہ ان کیمرہ اجلاس کاسمیٹک ہوگا یہ مسئلے کا حل نہیں اس مسئلے کا حل پارلیمان میں ہے ٗپارلیمان کی مسلسل اوورسائٹ نہیں ہوگی تو ہم کامیابی حاصل نہیں کرسکتے۔ انہوں نے تجویز دی کہ پارلیمانی کمیٹی برائے نیشنل سیکیورٹی تشکیل دی جائے جو قومی سلامتی سے متعلقہ معاملات کی نگرانی کرے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments