پاکستان سٹوک فوٹو گرافی بنانے والے ممالک کی فہرست میں شامل

منگل 7 فروری 2017 23:01

پاکستان سٹوک فوٹو گرافی بنانے والے ممالک کی فہرست میں شامل
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 فروری2017ء) دنیا میں جدید فوٹو گرافی کے بڑھتے ہوئے رجحان کی دوڑ میں پاکستان بھی کامیابی سے شامل ہوگیا ۔ایک رپورٹ کے مطابق اس سے قبل دنیا بھر میں Shutter Stock,Getty Imagesاور500PXنامی ویب سائٹ نے فوٹو گرافی کے دم توڑتے ہوئے فن کو زندہ رکھا اور پاکستان میں ایسی ویب سائٹس کے نہ ہونے کی وجہ سے لوگ ان ویب سائٹس کو استعمال کرنے پر مجبور تھے تاہم اب پاکستان دنیا کے ان چند ممالک کی فہرست میں شامل ہو گیا ہے جو سٹوک فوٹو گرافی مہیا کریں گے ۔

اس سلسلے میں پاکستان کی پہلی سٹوک ویب سائٹ www.talkingclicks.comنے دنیا کے تمام فوٹو گرافرز کی سہولت کیلئے اپنی سروسز کا آغاز کر دیا ہے ۔ فوٹو گرافرز کا ماننا ہے کہ یہ نہ صرف پاکستان کیلئے فخر کی بات ہے بلکہ اس سے پاکستان کا اچھا تاثر دنیا تک پہنچانے میں مدد ملے گی ۔

(جاری ہے)

سروس کے ذریعے پاکستان کی ثقافت اور سیاحت کو فروغ ملے گا اور پاکستان کے تاریخی ورثہ سے نوجوان نسل آگاہ رہے گی جبکہ ملک میں فوٹو گرافی کا مستقبل بھی روشن ہوگا۔

پاکستان میں روزمرہ کی بنیادوں پر ہزاروں تصویریں بنتی ہیں جن میں ملکی ثقافت، سیاحت اور تعمیروترقی کو دکھایا جاتا ہے تاہم یہ تصویریں بین الاقوامی منظر نامے کا حصہ بننے سے قاصر رہتی ہیں ۔ نئی سروس کے آغاز سے پاکستان کے مختلف شعبوں میں ہونے والی تعمیروترقی ، ثقافت اور سیاحت کو دنیا بھر میں بہتر طریقے سے روشناس کروایا جا سکے گا اور پاکستان کے بارے میں تصویر کا وہ رخ جسے ہم پیش کرنا چاہتے ہیں موثر طریقے سے دنیا کے سامنے لا سکیں گے ۔ (م ن)

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں