ڈان لیکس کی تحقیقات کی حتمی رپورٹ بھی لیک ہوگئی، پرویز رشید سمیت 3 افراد ملوث نکلے

muhammad ali محمد علی منگل 7 فروری 2017 23:15

ڈان لیکس کی تحقیقات کی حتمی رپورٹ بھی لیک ہوگئی، پرویز رشید سمیت 3 افراد ملوث نکلے

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔07 فروری2017ء) ڈان لیکس کی تحقیقات کی حتمی رپورٹ بھی لیک ہوگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق معروف صحافی کامران خان کی جانب سے دعوی کیا گیا ہے کہ ڈان لیکس معاملے کی تحقیقات مکمل ہوگئی ہیں۔ جبکہ تحقیقاتی رپورٹ بھی لیک ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

کامران خان کے نجی ٹی وی شو میں مشہور رپورٹر اعزاز سعید کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ رپورٹ میں وزیراعظم کے قریبی 3 ساتھیوں کا نام آیا ہے۔

ان افراد میں پرویز رشید سمیت 3 افراد ملوث نکلے ہیں۔ باقی 2 افراد میں طارق فاطمی اور راو تحسین کے نام سامنے آئے ہیں۔ تحقیقات کے دوران پروز رشید کے موبائل فون پر صحافی سیرل المیڈا کے پیغامات ملے تھے جس کے باعث انہیں اپنی وزارت سے استعفی دینا پڑا تھا۔ اعزاز سعید کے مطابق تحقیقاتی رپورٹ کچھ روز میں وزیر داخلہ چوہدری نثار کی جانب سے جاری کر دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں