اُردو پوائنٹ پاکستان اسلام آباداسلام آباد کی خبریںآصف زرداری کامشاورت کے بعد وطن واپسی کا فیصلہ

آصف زرداری کامشاورت کے بعد وطن واپسی کا فیصلہ

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 فروری2017ء) سابق صدر پاکستان و پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین آصف علی زرداری نے اہم سیاسی معاملات پر مشاورت کے بعد وطن واپسی کا فیصلہ کر لیا۔ معتبر اور باخبر ذرائع کے مطابق آصف زرداری نے اہم سیاسی امور پر معتبر اور قابل اعتماد حلقوں کے ساتھ مشاورت کا سلسلہ مکمل کر لیا ہے اور وہ بہت جلد دبئی سے واپس پاکستان پہنچیں گے۔

(خبر جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ آصف زرداری کی وطن واپسی پر قومی معاملات پر بالعموم اور کراچی کے سیاسی امور پر بالخصوص اہم فیصلے متوقع ہیں جس سے سیاسی ہلچل میں بھرپور اضافے کا امکان پیدا ہو گیا ہے۔ خیال رہے کہ دو روز قبل وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے دبئی میں پارٹی کے شریک چیئر مین سے ملاقات کی تھی جس میں سندھ کابینہ میں نئے وزراء شامل اور نیا آئی جی پولیس کی تعیناتی سمیت اہم فیصلے کئے گئے تھے

اپنی رائے کا اظہار کریں -

اسلام آباد شہر کی مزید خبریں