اُردو پوائنٹ پاکستان اسلام آباداسلام آباد کی خبریںپاکستان کی افغانستان میں سپریم کورٹ کے باہر ہونے والے خودکش حملے کی ..

پاکستان کی افغانستان میں سپریم کورٹ کے باہر ہونے والے خودکش حملے کی شدید مذمت

پاکستان کی حکومت اور عوام افغانستان کی حکومت ،ْ عوام اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہیں ،ْدفتر خارجہ

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 فروری2017ء)پاکستان نے افغانستان میں سات فروری سپریم کورٹ کے باہر ہونے والے خودکش حملے کی شدید مذمت کی ہے جس میں 20قیمتی انسانی جانیں ضائع ہوئیں اور چالیس سے زائد افراد زخمی ہوئے ۔

(خبر جاری ہے)

ترجمان دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق پاکستان کی حکومت اور عوام افغانستان کی حکومت ،ْ عوام اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہیں ۔ترجمان نے کہاکہ ہم زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں اور اس دکھ کی گھڑی میں اپنے افغان بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں ۔


اپنی رائے کا اظہار کریں -

اسلام آباد شہر کی مزید خبریں