رینٹل پاورکیس،راجہ پرویزاشرف کوذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم

احتساب عدالت نے مزید 8ملزمان کوبھی طلبی کے نوٹس جاری کر دیئے

بدھ فروری 14:37

رینٹل پاورکیس،راجہ پرویزاشرف کوذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 فروری2017ء)اسلام آباد کی ایک احتساب عدالت نے رینٹل پاورکیس میں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کو22فروری کوذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیدیا ۔بدھ کو اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج نثاربیگ نے رینٹل پاورکیس سماعت کی ۔

(جاری ہے)

دالت نے سابق وزیراعظم راجہ پرویزاشرف کو طلبی کا نوٹس جاری کرتے ہوئے ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیا ۔احتساب عدالت نے مزید 8ملزمان کوبھی طلبی کے نوٹس جاری کر دیئے ۔کیس کی آئندہ سماعت 22فروری کوہوگی، ملزمان پراختیارات کے ناجائزاستعمال اورقومی خزانے کونقصان پہنچانے کا الزام ہے ۔

اسلام آباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments