اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ معطل، سپریم کورٹ نے سی ڈی اے کے منجمد اکائونٹس بحال کر دیئے

بدھ 8 فروری 2017 15:09

اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ معطل، سپریم کورٹ نے سی ڈی اے کے منجمد اکائونٹس بحال کر دیئے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 فروری2017ء) سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے سی ڈی اے کے منجمد اکاونٹس بحال کر دئیے ہیں،جبکہ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے ہیں کہ شہریوں کی زمین کے معاوضے فوری طور پر ادا کئے جائیں، یہ بنیادی حقوق کا معاملہ ہے، بدھ کو کیس کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی، مقدمہ کی سماعت شروع ہوئی تو سی ڈی اے کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ سی ڈی اے نے معاوضوں کے تعین کے لیے کمیشن تشکیل دیا ہے لیکن ہائی کورٹ نے کمیشن کی رپورٹ سے قبل ہی اکاؤنٹ منجمد کردیئے ہیں، عدالت سی ڈی اے اکاؤنٹ کی بحالی کے احکامات جاری کرے، اس پر چیف جسٹس نے سی ڈی کو ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہریوں کی زمین کے معاوضے فوری طور پر ادا کریں، یہ بنیادی حقوق کا معاملہ ہے، معاوضہ ادا نہ کیا تو ہائی کورٹ سے کیس ٹرانسفر کرکے خود سنے گے، عدالت نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کو معطل کرتے ہوئے سی ڈی اے کے اکاؤنٹ بحال کردیئے اور کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں