پاکستان کی کابل میں سپریم کورٹ کے باہر خود کش حملے کی شدید مذمت

بدھ 8 فروری 2017 16:40

پاکستان کی کابل میں سپریم کورٹ کے باہر خود کش حملے کی شدید مذمت
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 فروری2017ء) پاکستان نے افغانستان کے دارلحکومت کابل میں سپریم کورٹ کے باہر خود کش حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان رنج و غم کی اس گھڑی میں اپنے افغان بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو دفتر خارجہ کے ترجمان نے منگل کو کابل میں سپریم کورٹ کے باہر خود کش حملے کی سخت الٖفاظ میں مذمت کرتے ہوئے پاکستانی حکومت اور عوام کی جانب سے افغان حکومت،عوام اور متاثرہ خاندانوںکے ساتھ دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی ہے۔ترجمان نے کہا ہے کہ ہم رنج و غم کی اس گھڑی میں اپنے افغان بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں