اُردو پوائنٹ پاکستان اسلام آباداسلام آباد کی خبریںلیز معاہدوں کی خلاف ورزی ، رہائشی علاقوں میں کمرشل سرگرمیاں پر ملٹری ..

لیز معاہدوں کی خلاف ورزی ، رہائشی علاقوں میں کمرشل سرگرمیاں پر ملٹری اسٹیٹ آفس اور کنٹونمنٹ بورڈ راولپنڈی نے 32 تعلیمی اداروں کو نوٹسز جاری کر دیئے

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 فروری2017ء)وزارت دفاع کی ہدایات پر لیز معاہدوں کی مسلسل خلاف ورزی اور رہائشی علاقوں میں کمرشل سرگرمیوں پر ملٹری اسٹیٹ آفس(ایم ای او) اور کینٹونمنٹ بورڈ راولپنڈی نے بیکن ہائوس ‘ سٹی سکول ‘ بحریہ فائونڈیشن ‘ روٹس انٹر نیشنل سکول ‘ دارارقم اور ایس ایل ایس سکول سمیت 32 معروف تعلیمی اداروں کو غیر قانونی قرار دیکر تعلیمی ادارے بند کرنے کے لئے حتمی نوٹسز جاری کر دیئے گئے ہیں ‘15جون تک جو تعلیمی ادارے بند نہیں ہوں گے انھیں سربمہر کر دیا جائے گا ۔

سینیٹر(ر) محمد زاہد عباسی کے کنٹونمنٹ کی رہائشی آبا دی ویسٹریج میں پرائیوٹ تعلیمی اداروں کا کینٹونمنٹ بورڈ کی تجارتی پالیسی کی خلاف ورزی سے متعلق سوال پر ملٹری لینڈ اینڈ کنٹونمٹس (ایم ایل سی) کی جانب سے سینٹ کی قائمہ کمیٹی دفاع کو دی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کی آبادی 10لاکھ ہے ‘راولپنڈی کینٹ میں کینٹ بورڈ کے 5سکول ‘23سرکاری سکول اور 232 پرائیویٹ سکولز ہیں جن میں سے ویسٹریج ون ‘ٹو اور تھری میں 32غیر قانونی سکولز ہیں ‘کچھ سکول پشاور روڈ کے اطراف اور کچھ لیز کی جگہوں پر بنے ہوئے ہیں ۔

(خبر جاری ہے)

لیز معاہدوں کی مسلسل خلاف ورزی اور رہائشی علاقوں میں کمرشل سرگرمیوں پر ایس ایل ایس سکول ‘ہائوس B-4حالی روڈ ‘ انٹر نیشنل اسلامک یونیورسٹی اینڈ سکول 91حالی روڈ‘ سمارٹ سکول ‘سی بی 113ویسٹریج ون ‘بیکن ہائوس سکول ‘سی بی 416حالی روڈ ‘دی سٹی سکول ‘144ویسٹریج ون ‘ریڈلی ایلیمنٹری سکول ‘خورشید عالم روڈ ‘گلوبل ایجوکیشنل اکیڈمی سی بی 118 خورشید عالم روڈ ‘ اورینٹ گرامر سکول سی بی 116 ویسٹریج ون ‘ دارارقم سکول سی بی 86پشاور روڈ ‘انڈس ویلی سکول اینڈ لرننگ عطاء الحق روڈ ‘ دی ایجوکیٹر سکول سی بی 36عطاء الحق روڈ ‘ سکالرز کالج سی بی 36-Aعطاء الحق روڈ ‘ ایس ایل ایس سکول 541ایبک روڈ ‘ بحریہ فائونڈیشن کالج ویسٹریج ون ‘ ویسٹریج اکیڈمی مین اقبال روڈ ‘ دارارقم سکول سی بی 554ایبک روڈ ‘روٹس انٹر نیشنل سکول سی بی 204چیئرنگ کراس ویسٹریج ‘ایمبروز ہال سکول سی بی 339-B ویسٹریج ‘ بحریہ فائڈیشن کالج سی بی 310-Aویسٹریج ون ‘ دی نیشن سکول سی بی 416-Aنزد چائینز ہسپتال ‘ دی گرامر سکول سی بی 12‘بحریہ فائونڈیشن کالج بی 1416مین پشاور روڈ ‘پیک مونٹیسری ہائی سکول شاہ پیارا روڈ ‘چارٹر ہائوس مونٹیسری سکول سی بی 26/1شاہ پیارا روڈ ‘دی ویسٹریج اکیڈمی سی بی 10/33الہ آباد ‘گروئنگ ائیر ہائی سکول سی بی 8/A الہ آباد ‘ پیرز سکول آف ایکسیلینس اینڈ اکیڈمی سی بی 525/C‘ علی فائونڈیشن سی بی 1831سٹریٹ 6‘آشیانہ چوک ‘البیان سکول سسٹم 1300مین آلہ آباد روڈ ‘ ایل ایس ایل مونیٹسری سکول 284/A راجہ اکرم روڈ اور دارارقم سکول ‘ پراپرٹی نمبر 7ویلی روڈ ویسٹریج کو ملٹری اسٹیٹ آفس اور کینٹونمنٹ نے الگ الگ حتمی نوٹسز جاری کر دیئے ہیں ۔

سیکرٹری دفاع نے اس حوالے سے کمیٹی کو بتایا کہ ان غیر قانونی تعلیمی اداروں کو یہ تعلیمی سال مکمل کرنے تک کی مہلت دی جائے گی کیونکہ زیر تعلیم طالبعلموں کے لئے بھی کوئی مشکل پیدا نہیں کرنا چاہتے ۔سینٹ کی قائمہ کمیٹی دفاع نے اس رپورٹ پر متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ وہ بلا تفریق غیر قانونی تعلیمی اداروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائیں ۔

اپنی رائے کا اظہار کریں -

اسلام آباد شہر کی مزید خبریں