وزارت دفاع کا راولپنڈی کینٹ جنرل ہسپتال کے تمام شعبوں کی اپ گریڈیشن ، میڈیکل کالج اور نرسنگ سکول بنانے کا فیصلہ

بدھ 8 فروری 2017 16:41

وزارت دفاع کا راولپنڈی کینٹ جنرل ہسپتال کے تمام شعبوں کی اپ گریڈیشن ، میڈیکل کالج اور نرسنگ سکول بنانے کا فیصلہ
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 فروری2017ء) وزارت دفاع نے راولپنڈی کینٹ جنرل ہسپتال کے تمام شعبوں کی اپ گریڈیشن کرنے اور ہسپتال کو بہتر انداز میں چلانے کے لئے میڈیکل کالج اور نرسنگ سکول بنانے کا فیصلہ کیا ہے ۔سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) ضمیر الحسن نے سینٹ کی قائمہ کمیٹی دفاع کو بتایا کہ کینٹ جنر ل ہسپتال راولپنڈی میں 67 ڈاکٹر ‘163پیرامیڈیکل سٹاف ‘3 انتظامی افسران خدمات سرانجام دے رہے ہیں ‘ہسپتال میں 23 شعبے ہیں جن میں مجموعی طور پر 199بیڈز ہیں ‘یومیہ 850 مریض ہسپتال آتے ہیں جنھیں علاج معالجے کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں ۔

ہسپتال کے سالانہ اخراجات 193.319ملین ہیں ۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہسپتال میں تمام شعبوں کی اپ گریڈیشن ‘ اضافی بلاکوں کی تعمیر ‘لیبارٹری کی اپ گریڈیشن ‘ ذیبطیس کے مریضوں کا سینٹر اور ڈائیلاسز سینٹر کا قیام ‘ایمبولینسوں کی فراہمی اور مریضوں کے لئے لیفٹ کی تنصیب کرنے کے منصوبے بنائے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

سیکرٹری دفاع کے مطابق ملک بھر کے کینٹونمنٹس کو یہ ہدایت دی گئی ہے کہ صحت اور تعلیم کے شعبے میں ذیادہ توجہ دی جائے ۔

وزارت دفاع کی جانب سے بتا یا گیا کہتمام کینٹونمنٹس میں ڈسپینسریوں کو بھی اپ گریڈ کیا جارہا ہے اور کینٹ جنرل ہسپتال کے لئے میڈیکل کالج اور نرسنگ سکول بھی بنانے جارہے ہیں ۔کمیٹی کے چیئرمین نے ہدایت دی کہ ہسپتال کی بہتری کے اقدامات کو یقینی بنایا جائے اور دو ماہ بعد ہسپتال کی کارکردگی کے حوالے سے رپورٹ کمیٹی کو پیش کی جائے ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں