جہانگیر ترین کسانوں کا خون چوس رہے ہیں اور عمران خان منشی بن کر دفاع کررہے ہیں ،ْعابد شیر علی

پاناما کیس میں سپریم کورٹ سے سرخرو ہوکر نکلیں گے ،ْ سیاسی انتقامی کارروائیوں کے بجائے عمران خان کو قانون سکھائیں گے

ہفتہ 25 فروری 2017 14:53

جہانگیر ترین کسانوں کا خون چوس رہے ہیں اور عمران خان منشی بن کر دفاع کررہے ہیں ،ْعابد شیر علی
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2017ء) وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہاہے کہ عمران خان کے دوست جہانگیر ترین کسانوں کا خون چوس رہے ہیں اور چیئرمین تحریک انصاف ان کے منشی بن کر دفاع کررہے ہیں۔فیسکو ہیڈ کوارٹرمیں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عابدشیرعلی نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے 3 نسلوں کا حساب دیا تاہم عدالتوں میں عمران خان نے کوئی بھی ٹھوس ثبوت پیش نہیں کیا، عمران خان اپنے حواریوں کے کہنے پر سیاستدانوں اور قومی اداروں پر بغیر شواہد کے الزمات لگاتے ہیں ،ْ وہ خود اشتہاری ملزم ہیں اور ان کے اشتہارات عدالتوں میں جا بجا لگے ہوئے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ پاناما کیس میں ہم سپریم کورٹ سے سرخرو ہوکر نکلیں گے، ہم سیاسی انتقامی کارروائیوں کے بجائے عمران خان کو قانون سکھائیں گے اور عوام کے ساتھ مل کر ان کے خلاف ٹی ٹوینٹی میچ کھیلیں گے۔

(جاری ہے)

وزیرمملکت نے کہا کہ ہم نے منی ٹریل دے دی ہے ہمارے مخالفین کب منی ٹریل دیں گے ،چیئرمین تحریک انصاف کے دیرینہ ساتھی جہانگیر ترین نے کسانوں کو لوٹا اور اب تک ان کا خون چوس رہے ہیں اور عمران خان جہانگیر ترین کے منشی بن کر ان کا دفاع کررہے ہیں۔

شاہ محمود قریشی کے حوالے سے عابد شیر علی نے کہا کہ شاہ محمود قریشی جعلی پیر اور مخدوموں کے ڈبل شاہ ہیں، انہوں نے غریبوں کا پیسہ لوٹا ان سے ایک ایک پائی کا حساب لیا جائے گا۔ انہوںنے کہا کہ شیخ رشید موٹر سائیکل پر گھومتے تھے ان کے پاس جائیداد کہاں سے آئی انہیں لال حویلی سے گھسیٹ کر باہر نکالیں گے۔وزیرمملکت نے کہا کہ دہشت گرد جہاں بھی ہے وہ عوام کا دشمن ہے، فوجی عدالتوں اور ملک میں جاری آپریشن ملک میں خوشحالی اور بہتری کے لئے ہے، پاکستان میں اب لوڈ شیڈنگ زیرو اور دہشت گردی ختم کردی گئی ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں