وزارت اطلاعات و نشریات کے ترقیاتی بجٹ پر بریفنگ کیلئے قائمہ کمیٹی کا اجلاس 28فروری کو طلب

ہفتہ 25 فروری 2017 15:14

وزارت اطلاعات و نشریات کے ترقیاتی بجٹ پر بریفنگ کیلئے قائمہ کمیٹی  کا اجلاس 28فروری کو طلب
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 فروری2017ء) وزارت اطلاعات و نشریات کے ترقیاتی بجٹ پر بریفنگ کیلئے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی اطلاعات و نشریات کا اجلاس 28فروری کو طلب کرلیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

وزارت اطلاعات و نشریات کے اعلیٰ حکام وزارت کے آئندہ کے مالی سال 2017-18کے مجوزہ ترقیاتی منصوبوں سے آگاہ کریں گے،وزارت اطلاعات و نشریات کے ترقیاتی بجٹ کے حوالے سے کمیٹی کی جانب سے سفارشات متوقع ہیں۔ذرائع نے بتایا ہے کہ وزارت کے نئے ترقیاتی منصوبوں میں ملک کے مثبت تاثر،ثقافتی سرگرمیوں کے فروغ کے سلسلے میں بھی بعض منصوبے شامل ہیں

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں