پاک افغان سرحد ایک دو روز میں آمدورفت کیلئے مکمل طور پر کھول دی جائے گی ،ْسرتاج عزیز
تیرہواں ای سی او سربراہ اجلاس یکم مارچ کو ہو گا جس میں اعلیٰ سطح پر شرکت اجلاس کی اہمیت میں اضافہ کریگی ،ْبھارت کی پاکستان کو تنہا کرنے کی کوشش ناکام ہو چکی ہے ،ْ سی پیک کے بعد خطے کو باہمی طور پر منسلک کرنے کے عمل میں تیزی آئی ہے اور اس صورتحال میں ای سی او کو فعال کیا جانا اہم ہے ،ْ صحافیوں کو بریفنگ
ہفتہ 25 فروری 2017 16:04
(جاری ہے)
ای سی او کے تحت 1995 میں ای سی او ٹریڈ اینڈ ڈیویلپمنٹ بینک قائم کیا گیا، اس بینک کا ہیڈ کوارٹر آج کل ترکی میں ہے۔ ای سی او میں 10 سے 11 اسپیشلائزیڈ انسٹیٹیوشنز بنائے گئے ہیں اور ای سی او میں سب سے اہم کامیابی اقتصادی ٹریڈ کوٹہ کی ہے، اس سے تجارت کی راہ میں رکاوٹیں ہٹانے میں مدد مل رہی ہے، مذیر ٹریڈ بیرئر ختم کرنے میں بھی مدد ملے گی۔
سرتاج عزیز نے کہا کہ حالیہ دہشتگردی کے واقعات سے اس سربراہ اجلاس کو کوئی خطرہ نہیں، واقعات سے روابط اور اجلاس رکا نہیں کرتے، کانفرنس کی سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں اور اس کانفرنس کے انعقاد سے دنیا بھر میں ہمارا مثبت تشخص اجاگر ہو گا۔ انہوں نے بتایا کہ ای سی او کا ایک اہم منصوبہ ای سی او فنڈ فار ڈیویلپمنٹ آف افغانستان کا قیام ہے اور اجلاس میں شرکت کے لئے 7 ممالک نے یقین دہانی کرائی ہے تاہم افغانستان نے ابھی تک شرکت کی تصدیق نہیں کی، افغان وزیر خارجہ آ رہے ہیں تاہم خواہش ہے کہ اس سے اور سطح کی شرکت ہو، افغانستان کے ساتھ موجودہ صورتحال پر مختلف سطح پر بات چیت جاری ہے، کانفرنس کے موقع پر بھی اس حوالے سے بات چیت ہوگی۔ حالیہ دہشت گردی کے واقعات کے بعد سے بند پاک افغان سرحد کے حوالے سے سرتاج عزیز نے کہاکہ پاک افغان سرحد ایک دو روز میں آمدروفت کیلئے مکمل طور پر کھول دی جائے گی۔مشیر خارجہ نے کہاکہ کوشش ہے کہ سارک سربراہ کانفرنس بھی اسلام آباد میں ہو اور ای سی او اجلاس کے بعد دنیا کو معلوم ہو جائے گا کہ پاکستان بڑی کانفرنس کروا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی پاکستان کو تنہا کرنے کی کوشش ناکام ہو چکی ہے جبکہ سی پیک کے بعد خطے کو باہمی طور پر منسلک کرنے کے عمل میں تیزی آئی ہے اور اس صورتحال میں ای سی او کو فعال کیا جانا اہم ہے۔ ای سی او سربراہ اجلاس کا مرکزی خیال علاقائی روابط ہے اور اجلاس کے تھیم کی وجہ سے سی پیک کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے۔اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ایف آئی اے افسر کی عدالت پیشی پر طبیعت خراب، ہسپتال میں انتقال ہوگیا
وزیرِ اعظم کا ٹیکس کیسز میں دانستہ التواء کا نوٹس، انکوائری کا حکم
ایران ہمارا ہمسایہ ملک ہے یہ تعلقات مزید بھی بڑھنے چاہئیں،شاہد خاقان عباسی
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی کی آمد و اخراج کی صورتحال
پاکستان سمیت دنیا بھر مین ملیریا کا عالمی دن 25 اپریل کو منایا جائے گا
ٹیکس کیسز میں دانستہ التوا کا نوٹس، وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو اسلام آباد ..
عمران خان کمپرومائز نہیں کرینگے اور اس ماہ کے آخر تک جیل سے باہر آجائیں گے،اسد قیصر
حکومت معیشت کو مستحکم ، ترقی کے مواقع کو فروغ ، مہنگائی پر قابو ،کمزور طبقات کو ریلیف ،غیر ملکی سرمایہ ..
آئی ایم ایف اسی ماہ قسط جاری کرسکتا ہے‘ کوئی پلان بی نہیں، وزیر خزانہ
ٹیکس کیسز میں دانستہ التوا کا نوٹس، وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو اسلام آباد ..
’ایران سے تجارت کے خواہشمند پابندیوں سے خبردار رہیں‘
بشریٰ بی بی کی اچانک طبیعت خراب، بنی گالہ میں طبی معائنہ
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ایف آئی اے افسر کی عدالت پیشی پر طبیعت خراب، ہسپتال میں انتقال ہوگیا
-
ایران ہمارا ہمسایہ ملک ہے یہ تعلقات مزید بھی بڑھنے چاہئیں،شاہد خاقان عباسی
-
پاکستان اور ایران کے تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہوں گے، ایرانی صدر
-
پنجاب میں صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی گئی
-
عمران خان کمپرومائز نہیں کرینگے اور اس ماہ کے آخر تک جیل سے باہر آجائیں گے،اسد قیصر
-
آئی ایم ایف اسی ماہ قسط جاری کرسکتا ہے‘ کوئی پلان بی نہیں، وزیر خزانہ
-
’ایران سے تجارت کے خواہشمند پابندیوں سے خبردار رہیں‘
-
بشریٰ بی بی کی اچانک طبیعت خراب، بنی گالہ میں طبی معائنہ
-
صدر ابراہیم رئیسی کامشہد سے تہران تک کا سیاسی سفر‘سیاہ عمامہ ان کے آل رسولﷺ کی نشاندہی کرتا ہے
-
آئی ایم ایف کے نئے پروگرام کے آغاز سے معاشی فضا سازگار ہوگی
-
ضمنی الیکشن کے دوران ناروال میں جو شخص جاں بحق ہوا وہ خاندانی جھگڑا تھا
-
وزیراعلٰی بلوچستان کاصوبے میں اپنی نوعیت کی پہلی پیپلز ائیر ایمبولینس سروس شروع کرنے کا اعلان