13 واںای سی او سربراہ اجلاس یکم مارچ کواسلام آباد میں ہوگا ،سرتاج عزیز
اجلاس میں شرکت کیلئے افغانستان کو بھی رضامند کرنے کی کوشش کررہے ہیں،بھارت کی پاکستان کو تنہا کرنے کی کوشش ناکام ہوگئی ہے،حالیہ دہشت گردی واقعات کے باعث طور خم سر حد بند کی گئی ،جلد کھول دی جائے گی ، مشیر خارجہ کی پریس کانفرنس
ہفتہ 25 فروری 2017 16:45
(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ زیادہ تر سربراہان مملکت نے شرکت کی یقین دہانی کرائی ہے۔
سرتاج عزیز نے کہا کہ اعلیٰ سطح پر شرکت اس سربراہ اجلاس کی اہمیت میں اضافہ کرے گی کیونکہ سربراہ اجلاس کا مرکزی خیال علاقائی روابط ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے تیسرے سربراہ اجلاس کی 1995 میں میزبانی کی تھی۔انہوں نے کہاکہ اس تھیم کی وجہ سے سی پیک کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے۔سرتاج عزیز نے کہا کہ اجلاس کے حوالے سے اعلان اسلام آباد کا مسودہ تیار کیا جا چکا ہے جبکہ ای سی او کے ویژن 2025 کی اجلاس میں منظوری بھی دی جائے گی۔انہوں نے تنظیم کے بارے میں بتایا کہ اس وقت ای سی او کے دس ممالک ہیں اور تنظیم کا ہیڈکوارٹر تہران میں ہے اس تنظیم کا سربراہ اجلاس ہر دو سال بعد ہوتا ہے۔ سرتاج عزیز نے کہاکہ تنظیم تجارتی زونز، ٹرانزٹ ٹریڈ، سرمایہ کاری بینک کے قیام جیسے کئی ایک اقدامات اٹھا چکی ہے ، اجلاس کے موقع پر تمام ممالک کی دوطرفہ ملاقاتیں بھی ہونگی۔انہوں نے کہا کہ افغانستان نے ای سی او کانفرنس میں وزیرخارجہ کی جانب سے شرکت کی تصدیق کی گئی ہے جبکہ ہم کوشش کررہے ہیں کہ افغانستان کی اعلیٰ قیادت کو شرکت پر رضا مند کیا جائے اس ضمن میں افغانستان کے مشیر قومی سلامتی سے فون پر بات چیت کی جائے گی ۔افغانستان کے سفیر کی جانب سے سرحد جلد کھولنے کے حوالے سے دیئے گئے بیان پر انہوں نے کہاکہ پاکستان میں دہشت گردی کے دو بڑے واقعات ہوئے ان کے تانے بانے افغانستان سے ملتے ہیں جس کی وجہ سے سرحد کو عارضی طور پر بند کردیا گیا اور اسے جلد کھول دیا جائے گا تاکہ دونوں ممالک کے عوام کی مشکلات جلد سے جلد حل ہو سکیں،پاک افغان سرحد ایک آدھ دن میں کھول دی جائے گی ۔کانفرنس کے موقع پر بھی اس حوالے سے بات چیت ہوگی جبکہ سات ممالک نے اجلاس میں شرکت کی یقین دہانی کرائی ہے۔سرتاج عزیز نے بتایا کہ حالیہ دہشتگردی کے واقعات سے اس سربراہ اجلاس کو کوئی خطرہ نہیں اور نہ ہی ایسے واقعات سے روابط اور اجلاس رک سکتے ہیں،کانفرنس کی سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اس کانفرنس کے انعقاد سے دنیا بھر میں ہمارا مثبت تشخص اجاگر ہوگا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ بھارت کی پاکستان کو تنہا کرنے کی کوشش ناکام ہوگئی ہے اور پاکستان کے اسلامی ممالک کیساتھ ساتھ چین اور وسطی ایشیائی ممالک کے ساتھ گہرے روابط ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ سارک سربراہ کانفرنس بھی اسلام آباد میں ہو۔ہمارا سارک کا سیکرٹری جنرل جن کے حوالے سے کچھ مسائل تھے اور وہ یکم مارچ سے تنظیم میں عہدہ سنبھال لیں گے۔ای سی او کانفرنس کے بعد معلوم ہو جائے گا کہ پاکستان بڑی کانفرنس کروا سکتا ہے۔انہوں نے کہاکہ اس وقت وسطی ایشیاء کے دو ممالک کے ساتھ پاکستان ایئر لائن (پی آئی ای) کی فلائٹس ہیں جنہیں بڑھانے کے لئے اقدامات کیے جائیں گے اور ان ممالک کیساتھ فضائی روابط ترکی کی ایئر لائن اہم کردار ادا کرے گی ۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پناہ کے اشتراک سے پاک بحریہ شفاء ہسپتال کراچی میں پیدائشی قلبی مرض میں مبتلا2 سالہ بچے کے دل کا کامیاب ..
وفاقی وزیر خزانہ اور محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب سےالبرکہ بینک پاکستان لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز ..
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں ..
وفاقی وزیر خزانہ اور محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب سے بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے کنٹری ہیڈ سید ..
حکومت کی طرف سے کم از کم اجرت 32 ہزار روپے رکھی گئی ہے
آئی ایم ایف کے نئے پروگرام کیلئے اسٹاف لیول معاہدہ جولائی میں ہونے کا امکان ہے، محمد اورنگزیب
آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کا مختلف ناکوں کا دورہ
ہمارے حکومت کیساتھ کوئی بیک ڈور مذاکرات نہیں ہورہے، عمرایوب
شہداء کے خاندانوں کی حفاظت کیلئے شہداء فورم بلوچستان نے سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر
8 فروری کے عام انتخابات کے بعد جو فارم 47 خلافِ قانون کئی روز تک جاری نہ ہوئے انکا ضمنی انتخاب کے چند گھنٹے ..
اسٹریٹجک اداروں کے معروف سائنسدانوں اور انجینئرز کو ان کی شاندار خدمات پر سول ایوارڈز سے نوازنے کی تقریب ..
بجلی چوری کا خاتمہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے بغیر ممکن نہیں ہے ،بجلی چوری میں افسران ملوث پائے گئے ..
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
شاہین نے رضوان کو ٹی ٹوئنٹی کا بریڈمین قرار دے دیا
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
-
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
-
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
-
وفاقی حکومت کی طرف سے منڈا، داسو اور دیامر بھاشا ڈیموں کے منصوبوں کی تعمیر پر کام جاری ہے، یہ بروقت مکمل ہونگے، اعظم نذیر تارڑ