شوہر اور بھائیوں کے ہاتھوں جلنے والی انیلا دم توڑ گئی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 27 فروری 2017 10:45

شوہر اور بھائیوں کے ہاتھوں جلنے والی انیلا دم توڑ گئی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 فروری 2017ء): 11 روز قبل شوہر اور اس کے بھائیوں کے ہاتھوں نذر آتش ہونے والی انیلا پمز اسپتال میں دم توڑ گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق انیلا کے شوہر نے اپنے بھائیوں کے ساتھ مل کر انیلا پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی تھی جس کے بعد انیلا کو تشویشناک حالت میں پمز اسپتال میں داخل کروایا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انیلا 11 روز بعد دم توڑ گئی۔ پولیس نے تاحال مجرموں کے خلاف کارروائی شروع نہیں کی۔ انیلا کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ انیلا کے شوہر نے بھائیوں کے ساتھ پٹرول چھڑک کر انیلا کو آگ لگائی ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ہمیں انصاف چاہئیے۔ دوسری جانب پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں