فیصل آباد میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس اہلکارکو قتل کر دیا

پیر 27 فروری 2017 11:12

فیصل آباد میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس اہلکارکو قتل کر دیا
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 فروری2017ء) فیصل آباد میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس اہلکار قتل کر دیا۔نجی ٹی وی کے مطابق فیصل آباد میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے ہیڈ کانسٹیبل غلام حسین پر اس وقت اندھا دھند فائرنگ کر دی جب وہ گھر سے بازار جا رہے تھے، فائرنگ کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گے ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ہیڈ کانسٹیبل کی لاش قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے قریبی ہسپتال منتقل کر دی گئی ہے ۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان نے تعاقب کرنے کے بعد ایک مقام پر روک کر اہلکار پر فائرنگ کی تاہم واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں