آئی پی او اور چینی ادارے ایس آئی پی او نے مفاہمتی یادداشت کے مسودہ پر اتفاق کیاہے، کابینہ کی منظور کے بعد دستخط ہوں گے،حقوق ملکیت دانش کے چینی اور پاکستانی ادارہ کو پیشگی طورپر ایک دوسرے سے مشاورت کرنی چاہیے

وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان کا چینی وفد کے ساتھ اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب

بدھ 22 مارچ 2017 23:44

آئی پی او اور چینی ادارے ایس آئی پی او نے مفاہمتی یادداشت کے مسودہ پر اتفاق کیاہے، کابینہ کی منظور کے بعد دستخط ہوں گے،حقوق ملکیت دانش کے چینی اور پاکستانی ادارہ کو پیشگی طورپر ایک دوسرے سے مشاورت کرنی چاہیے
اسلام آ باد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 مارچ2017ء) وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ پاکستان کے ادارہ برائے حقوق ملکیت دانش(آئی پی او) اور چین کے سرکاری ادارہ برائے حقوق ملکیت دانش(ایس آئی پی او) نے مفاہمت کی یادداشت کے مسودہ پر اتفاق کیا ہے جس پر کابینہ کی منظور کے بعد دستخط ہوں گے۔ حقوق ملکیت دانش کے چینی اور پاکستانی ادارہ کو پیشگی طورپر ایک دوسرے سے مشاورت کرنی چاہیے تاکہ پاکستان اور چین کا حقوق ملکیت دانش کے عالمی ادارہ میں موقف ایک جیسا ہو۔

انہوں نے یہ بات بدھ کو یہاں چینی وفد کے ساتھ اعلیٰ سطحی اجلاس میں کہی جس کی قیادت سٹیٹ انٹیلیکچول پراپرٹی آرگنائزیشن کے ڈپٹی کمشنر ذہی من کر رہے تھے۔ اجلاس میں وزارت تجارت کے سیکرٹری عظمت علی رانجھا اور پاکستانی ادارہ برائے حقوق ملکیت دانش کے چیئرمین شاہد راشد بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

وفد کے مندوبین کا خیر مقدم کرتے ہوئے وزیر نے کہا کہ پاکستان چین کے تجربہ سے سیکھنا چاہے گا خاص طور پر تجارتی اشیاء کی پیٹنٹ رجسٹریشن اور معائنہ چین سے سیکھنا چاہتے ہیں۔

وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان نے حقوق ملکیت دانش کے پاکستانی ادارہ آئی پی او اور چینی ادارہ ایس آئی پی او کے مابین مفاہمت کی یادداشت پر رسمی دستخطوں کا آئیڈیا دیا تاکہ دونوں ممالک میں حقوق ملکیت دانش بارے تعاون نتیجہ خیز ہو اور حقوق ملکیت دانش فروغ پذیر ہو ۔ انہوں نے وفد کو یقین دلایا کہ حکومت پاکستان ایس آئی پی او کی شروعات میں بھرپور تعاون کرے گی تاکہ آئی پی او کے ساتھ دوطرفہ ٹیکنیکل تعاون میں اضافہ ہو۔

خرم دستگیر نے کہا کہ پاکستان یقینا ایس آئی پی او سے سیکھنا چاہتا ہے اور ہم ملک میں آئی پی آر کے مستعدی سے نفاذ اور بہتری کے لیے انفارمیشن ٹیکنالوجی کا استعمال چینی ادارہ ایس آئی پی او سے سیکھنے کے خواہاں ہیں۔ چینی وفد کے سربراہ ذہی من نے قیمتی وقت دینے پر وزیر تجارت خرم دستگیر خان کا شکریہ ادا کیا اور وزیر کو ایس آئی پی او اور آئی پی او کے حالیہ اجلاسوں کے فیصلوں کے بارے میں آگاہ کیا۔

چینی وفد نے پاکستان میں حقوق ملکیت دانش کے فروغ کے لیے حکومت پاکستان کے اقدامات کو سراہا۔اجلاس میں آئی پی او پاکستان کے چیئرمین شاہد رشید نے بھی اظہار خیال کیا۔ وزیر تجارت انجینئر خرم محمد دستگیر خان نے سیکرٹری تجارت اور آئی پی او کے چیئرمین کو ہدایت کی کہ حقوق ملکیت دانش کے عالمی ادارہ میں ایک ہی موقف اپنانے کے لیے چین کے ایس آئی پی او سے پیشگی طور پر مشاورت کی جائے ۔قبل ازیں چینی وفد نے آئی پی او پاکستان کا دورہ کیا اور مفاہمت کی یادداشت کے مسودہ کی شروعات بارے تبادلہ خیال کیا۔ دوروزہ دورہ میں چینی وفدنے آئی پی او پاکستان کے ساتھ اعلیٰ سطحی مذاکرات کیے اور وفد نے کامیٹس اور نسٹ یونیورسٹی کا دورہ بھی کیا۔(وخ )

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں