ڈپٹی چیئرمین نیب ا متیاز تاجور ایف آئی اے میں اپنے خلاف درج مقدمے کے بعد رضا کارانہ طور پر چھٹی پر چلے گئے

جمعرات 23 مارچ 2017 11:13

ڈپٹی چیئرمین نیب ا متیاز تاجور ایف آئی اے میں اپنے خلاف درج مقدمے کے بعد رضا کارانہ طور پر چھٹی پر چلے گئے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مارچ2017ء) ڈپٹی چیئرمین نیب سابق چیئرمین نادرا امتیاز تاجور ایف آئی اے میں اپنے خلاف درج ہونے والے مقدمے کے بعد رضا کارانہ طور پر چھٹی پر چلے گئے ،امتیاز تاجور مقدمے میں اپنی پوزیشن کلیئر ہونے تک چھٹی پر رہیںگے ۔

(جاری ہے)

نیب ذرائع کے مطابق ایف آئی اے میں ڈپٹی چیئرمین نیب امتیاز تاجور کے خلاف کرپشن الزامات کے تحت درج ہونے والے مقدمے کے بعد اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا جس میں ڈپٹی چیئرمین نیب کے خلاف درج مقدمے اور اس کے ادارے کی ساکھ پر پڑنے والے اثرات کا جائزہ لیا گیا ۔

اجلاس میں امتیاز تاجور نے مقدمے کا سامنا کرکے اپنی پوزیشن کلیئر کرنے کا فیصلہ کیا اور کہا کہ وہ اپنی پوزیشن کلیئر ہونے تک رضاکارانہ طور پر چھٹی پر رہیںگے ۔ واضح رہے کہ امتیاز تاجور نے قائم مقام چیئرمین نادرا کی حیثیت سے سرکاری فنڈ سے 61 لاکھ روپے ذاتی اخراجات کی نذر کیے تھے ۔ جس پر نادرا نے ایف آئی اے کو امتیاز تاجور کے خلاف شکایت کی تھی ۔ ایف آئی اے نے معاملے کی انکوائری کرتے ہوئے وزارت داخلہ کی ہدایت پر امتیاز تاجور اور نادرا افسروں کے خلاف مقدمہ درج کیا ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں