صدر مملکت ممنون حسین نے یوم پاکستان کے موقع پر 132 سول ایوارڈز کی منظوری دیدی

مرکزی تقریب ایوان صدر اسلام آباد میں منعقد ہوگی، صدر ممنون حسین اہم شخصیات کو ایوارڈز سے نوازیں گے چاروں صوبائی دارالحکومتوں کے گورنر ہائوسز میں بھی خصوصی ایوارڈزتقاریب منعقد ہونگی

جمعرات 23 مارچ 2017 11:14

صدر مملکت ممنون حسین نے یوم پاکستان کے موقع پر 132 سول ایوارڈز کی منظوری دیدی
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2017ء) صدر مملکت ممنون حسین نے یوم پاکستان کے موقع پر 132 سول ایوارڈز کی منظوری دیدی ہے، جن میں ہلال شجاعت، ہلال امتیاز، ستارہ پاکستان، ستارہ شجاعت، ستارہ امتیاز ایوارڈز شامل ہیں۔ بدھ کو جاری کردہ بیان کے مطابق صدر مملکت ممنون حسین کی جانب سے 132 اہم شخصیات کو مختلف شعبوں میں بہترین خدمات کے اعتراف میں ایوارڈز دینے کی منظوری دی ہے، ان شخصیات کو (آج) 23 مارچ یوم پاکستان کے موقع پر خصوصی تقریبات میں ایوارڈز دیئے جائیں گے۔

مرکزی تقریب ایوان صدر اسلام آباد میں ہوگی جس میں صدر مملکت ممنون حسین اہم شخصیات کو ایوارڈز سے نوازیں گے۔ چاروں صوبائی دارالحکومتوں کے گورنر ہائوسز میں بھی خصوصی تقاریب منعقد ہونگی جن میں صدر مملکت کی جانب سے گورنرز مختلف شخصیات کو ایوارڈز دیں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تمغہ ہلال شجاعت حاصل کرنے والوں میں محمد طاہر رائے (بہادری)، ہلال امتیاز حاصل کرنے والوں میں پروفیسر ڈاکٹر محمد اشرف (بائیولوجی)، پروفیسر ڈاکٹر وسیم احمد (بائیو کیمسٹری) اور طارق احمد (مکینکل)، ستارہ پاکستان حاصل کرنے والوں میں مسٹر لیف ہولگر لارسن (مرحوم) (خدمات پاکستان)، ستارہ شجاعت حاصل کرنے والوں میں بریگیڈیئر خالد فرید (بہادری)، ستارہ امتیاز حاصل کرنے والوں میں حبیب فدا علی (مرحوم) (آرکیٹیکچر)، پروفیسر ڈاکٹر سید اطہر انعام (میڈیسن)، محسن رضا (میوزک)، استاد رئیس خان (ستار نواز)، پروفیسر ہلال توقیر (لٹریچر)، ڈاکٹر لوسا ماریا اولیویری (خدمات پاکستان)، مسٹر یانگ وائی (خدمات پاکستان)، مسٹر مشتاق قاسم چھاپڑا (پبلک سروس)، رئیس احمد (آرٹ) شامل ہیں۔

پریذیڈنشل پرائڈ آف پرفارمنس حاصل کرنے والوں میں ڈاکٹر خالد شریف (میڈیسن)، ڈاکٹر محمد قاسم بوگھیو (لٹریچر)، سرفراز محمود الیاس سرفراز شاہد (لٹریچر)، خورشید احمد ندیم (صحافت)، عالمگیر انور شیخ (سنوکر)، رشید احمد اسلم (پبلک سروس) شامل ہیں۔ تمغہ پاکستان حاصل کرنے والوں میں محی الدین التنیر (خدمات پاکستان)، تمغہ شجاعت حاصل کرنے والوں میں ملک محمد یونس شہید (بہادری)، اجمل خان شہید (بہادری)، حضرت غنی شہید (بہادری)، محمد ذیشان شہید (بہادری)، عبدالواجد خان شہید (بہادری) شامل ہیں۔

تمغہ شجاعت حاصل کرنے والوں میں فضلی نعیم (بہادری)، لیاقت علی (بہادری)، بریگیڈیئر عمران مشتاق (بہادری)، راجہ شہباز خان (بہادری)، لیفٹیننٹ کرنل عامر نوید حسین (بہادری)، زاہد جمال (بہادری)، محمد اقبال (بہادری)، راجہ عمر خطاب (بہادری)، عزیز اللہ خان (بہادری)، سید بلال احمد (بہادری)، ریاض احمد شہید (بہادری) شامل ہیں۔ تمغہ امتیاز حاصل کرنے والوں میں پروفیسر نوید امام سید (سائنس)، پروفیسر بشریٰ مرزا (بائیو کیمسٹری)، ڈاکٹر جاوید کیانی (میڈیسن)، ڈاکٹر بروملی پیٹر (میڈیسن)، مسٹر داریس مرزا (میڈیسن)، پروفیسر خالدہ سومرو (میڈیسن)، ڈاکٹر رشید احمد (ریڈیالوجی)، محمد حمید شاہد (لٹریچر)، پروفیسر چین جی ڈونگ (خدمات پاکستان)، شہروم صفدر خٹک (پبلک سروس)، محمد مشتاق احمد (پبلک سروس) شامل ہیں۔

تمغہ خدمات حاصل کرنے والوں میں مسٹر افتخار عزیز (خدمات پاکستان) شامل ہے۔ صوبہ پنجاب میں ستارہ امتیاز حاصل کرنے والوں میں ڈاکٹر محمد اقبال (بائیو ٹیکنالوجی)، پروفیسر محمد اسلم نور (ریاضی)، پروفیسر ڈاکٹر عیس محمد (میڈیسن)، مستنصر حسین تارڑ (لٹریچر) اور چوہدری اشرف سعید (پبلک سروس) شامل ہیں جبکہ پریذیڈنشل پرائڈ آف پرفارمنس حاصل کرنے والوں میں ڈاکٹر محمد اشرف طاہر (سائنس)، عبدالماجد اظہر (جیالوجی)، ابوبکر شاہد (اونکالوجی)، سرمد علی سلطان (آرٹس)، راشد محمود (براڈ کاسٹنگ)، جاوید اقبال (میوزک)، اشرف شریف (میوزک)، محمد زاہد مسعود (لٹریچر)، امر الٰہی (شاعری) اور محمد شفیع شاکر شجاع آبادی (لٹریچر) شامل ہیں۔

تمغہ امتیاز حاصل کرنے والوں میں عاطف عنایت (انجینئرنگ)، نوید اشتیاق (انجینئرنگ)، نذیر امر (مرحوم) (پروڈکشنز)، پروین ملک (لٹریچر)، محمد جلیل عالی (لٹریچر)، شہباز حسین (خدمات پاکستان)، لیاقت علی وڑائچ (خدمات پاکستان) اور تنویر الاسلام خواجہ (مرحوم) (پبلک سروس) شامل ہیں۔ صوبہ سندھ میں ستارہ امتیاز حاصل کرنے والوں میں یوسف شاہین دائود پوٹہ (لٹریچر)، شہناز وزیر علی (تعلیم) اور پروفیسر دانشمند (تعلیم) شامل ہیں۔

پریذیڈنشل پرائڈ آف پرفارمنس حاصل کرنے والوں میں انیس الحسین شاہ (میوزک)، مسز حمیرہ چنا (سنگیت)، انور شعور (لٹریچر)، غازی صلاح الدین (صحافت) اور سعید اللہ خان (پبلک سروس) شامل ہیں۔ تمغہ امتیاز حاصل کرنے والوں میں محمد حنیف لاشاری (میوزک) شامل ہیں۔ صوبہ خیبرپختونخوا میں ستارہ امتیاز حاصل کرنے والوں میں پروفیسر ڈاکٹر محمد رسول جان (سائنس) شامل ہے۔

پریذیڈنشل پرائڈ آف پرفارمنس حاصل کرنے والوں میں اسماعیل خان (صحافت)، مسز ستارہ گل (مرحومہ) (پبلک سروس)، مسز کنیز نرجس (مرحومہ) (پبلک سروس)، ڈاکٹر یعقوب خان (مرحوم) (پبلک سروس) شامل ہیں۔ تمغہ امتیاز حاصل کرنے والوں میں محمد الٰہی بخش موتی (کیلیگرافی)، سیدہ حسینہ گل (لٹریچر) اور ناصر علی سید (لٹریچر) شامل ہیں۔ صوبہ بلوچستان میں پریذیڈنشل پرائڈ آف پرفارمنس حاصل کرنے والوں میں پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال (تعلیم)، شہزادہ ذوالفقار احمد زئی (صحافت) اور محمد وسیم (باکسنگ) شامل ہیں۔

تمغہ امتیاز حاصل کرنے والوں میں مسز زینب بلوچ (براڈ کاسٹنگ) اور عبدالقیوم بیدار (لٹریچر) شامل ہیں۔ گلگت بلتستان میں پریذیڈنشل پرائڈ آف پرفارمنس حاصل کرنے والوں میں محمد حسن حسرت (لٹریچر) اور عطاء اللہ خان شہید (پبلک سروس) شامل ہیں۔ جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں جن شخصیات کو ستارہ امتیاز سے نوازا جائے گا ان میں حفیظ الرحمان ہورانی (فزکس)، طارق محمود (مائننگ)، منیر احمد (کیمیکل)، غلام سرور (کیمیکل)، ندیم غفار (الیکٹرانکس)، بریگیڈیئر (ر) منور حسین (کمپیوٹر سائنس)، علیم ارشد (ایرو سپیس)، ایاز ایوب (الیکٹریکل)، خالد نصیر الدین شیخ (الیکٹرانکس) اور محبوب علی (میڈیسن) شامل ہیں جبکہ پریذیڈنشل پرائڈ آف پرفارمنس حاصل کرنے والوں میں ڈاکٹر عبدالغنی اکرم (فزکس)، محمد ادریس (کیمسٹری)، سہیل ربانی خان (فزکس)، محمد یوسف (فزکس)، سید زبیر بخاری (سائنس)، شمس شاہد ایوب (کمپیوٹر سائنس)، مرزا سربلند علی خان (سول)، محمد اشرف جمیل (کیمیکل)، توقیر قادر قریشی (میکنیکل)، خالد بن صغیر (الیکٹریکل)، محمد سلمان (الیکٹرانکس)، محمد ظاہر خان (مائننگ)، سید رضا اخلاق (میکنیکل)، محمد شعیب (میٹالرجی)، کرنل (ر) محمد ایاز مرزا (مکینکل)، مسٹر اللہ دتہ (میکنیکل)، ڈاکٹر نوید احمد صدیقی (میٹالرجی)، ضمیر حسین کاظمی (میٹالرجی) اور افتخار احمد (انجینئرنگ مکینکل) شامل ہیں۔

تمغہ امتیاز حاصل کرنے والوں میں محمد اسلم (انجینئرنگ الیکٹرانکس)، سید محمد علی (ایرو سپیس)، مسز صائمہ اکرم (الیکٹرانکس) اور سید عاصم شہباز زیدی (الیکٹرانکس) شامل ہیں۔ بیرون ممالک مقیم ستارہ امتیاز حاصل کرنے والوں میں مسٹر ڈومینگو ڈی لوسیناریو (مرحوم) (خدمات پاکستان) اور مسز داتن حبیبہ بنت محمود (مرحومہ) (خدمات پاکستان) شامل ہیں۔

ستارہ امتیاز حاصل کرنے والوں میں پروفیسر نرگس موالوالہ (خدمات پاکستان) شامل ہیں۔ پریذیڈنشل پرائڈ آف پرفارمنس حاصل کرنے والوں میں پروفیسر ذوالفقار احمد بھٹہ (صحت) شامل ہیں۔ ستارہ خدمت حاصل کرنے والوں میں ڈاکٹر مرگیتا دینا سٹاربوف (خدمات پاکستان) شامل ہیں۔ تمغہ پاکستان حاصل کرنے والوں میں ڈاکٹر حسر السنی بن مجتبار (خدمات پاکستان) اور مسٹر ایمیلین لان (خدمات پاکستان) شامل ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں