مبشر لقمان نے بیگم کلثوم نواز کی جائیداد اور اثاثوں کی تمام تفصیلات فراہم کر دیں

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 23 مارچ 2017 10:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 مارچ 2017ء) : نجی ٹی وی چینل پر اپنے پروگرام میں معروف صحافی اور تجزیہ نگار مبشر لقمان نے وزیر اعظم میاں محمدنواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کے اثاثوں اور ان کی جائیداد سے متعلق تمام تر تفصیلات بیان کر دیں۔ پروگرام میں مبشر لقمان نے بتایا کہ بیگم کلثوم نواز کی پاکستان میں جائیداد اور اثاثوں کی مالیت 235.85 ملین روپے ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بیگم کلثوم نواز کے کے نام پر زمین اور ایک گھر شانگلہ گلی ایبٹ آباد میں ہے جس کی مالیت 63.75ملین روپے ہے۔ ان کے نام پر مال روڈ مری پر 100 ملین روپے کی مالیت کا ایک اور بنگلہ موجود ہے۔68کینال زمین شیخوپورہ میں ہے، جس کی مالیت 70 ملین روپے ہے۔ مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ بیگم کلثوم نواز کے پاس 1.5ملین روپے کی جیولری اور خاندانی کاروباروں میں شئیرز بھی ہیں۔

(جاری ہے)

مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ یہ بات حیران کُن اور دلچسپ ہے کہ جو انسان کاروبار نہیں کر رہا اس کے نام پر تمام اثاثے اور جائیدادیں ہیں اور جو شخص کاروبار کر رہا ہے وہ تحفے تحائف میں دی گئی گاڑیوں میں پھر رہا ہے۔وزیر اعظم نواز شریف سے جب بھی ٹیکس پر بات کی جاتی ہے تو وہ سیلز ٹیکس کا بتا دیتے ہیں انہیں طچاہئی کہ وہ اپنی ذاتی پراپرٹی پر دئے گئے ٹیکس سے متعلق بھی آگاہ کریں۔ مبشر لقمان نے مزید کیا کہا آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں