اورکزئی ایجنسی کے عارضی طور پر بے گھر افراد کے آپریشن’’ضرب عضب‘‘ میں متاثر ہونے والے گھروں کی تعمیرومرمت کیلئے 7 کروڑ80 لاکھ80 ہزار روپے جاری

جمعہ 24 مارچ 2017 11:45

اورکزئی ایجنسی کے عارضی طور پر بے گھر افراد کے آپریشن’’ضرب عضب‘‘ میں متاثر ہونے والے گھروں کی تعمیرومرمت کیلئے 7 کروڑ80 لاکھ80 ہزار روپے جاری
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2017ء) وفاقی حکومت نے اورکزئی ایجنسی کے عارضی طور پر بے گھر افراد کے آپریشن’’ضرب عضب‘‘ میں متاثر ہونے والے گھروں کی تعمیرومرمت کیلئے 7 کروڑ80 لاکھ80 ہزار روپے جاری کئے ہیں۔

(جاری ہے)

فاٹا ڈیزاسٹرمنیجمنٹ اتھارٹی کے حکام کے مطابق فاٹا میں آپریشن’’ضرب عضب‘‘ سے متاثرہ علاقوں میں مکانات کے نقصانات کا اندازہ لگانے کیلئے سروے ٹیمیں گھر گھر سروے کررہی ہیں اور سروے رپورٹ فاٹا ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی میں ہفتہ وار جمع کرائی جارہی ہے ۔

حکام کے مطابق سروے ٹیموں کی مرتب کردہ لسٹ کے مطابق ہر علاقے کے بے گھر افراد کو مکانات کا معاوضہ ادا کیا جارہا ہے تاہم وفاقی حکومت نے خیبرایجنسی کے آپریشن’’ ضرب عضب‘‘ میں متاثر ہونے والے بے گھرافراد کے مکانات کے معاوضہ جات کی ادائیگی کیلئے 7کروڑ80 لاکھ80 ہزار روپے جاری کئے ہیں جو خیبرایجنسی کے بے گھرافراد میں مکانات کے معاوضہ جات کیلئے ادا کئے جائیں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں