وزیر اعظم پاکستان نے سندھ کے پسماندہ علاقوں میں ترقیاتی کام کرنے کی پہل کی ہے،رانا محمد افضل

منگل 28 مارچ 2017 12:10

وزیر اعظم پاکستان نے سندھ کے پسماندہ علاقوں میں ترقیاتی کام کرنے کی پہل کی ہے،رانا محمد افضل
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2017ء) اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2017ء) پارلیمانی سیکرٹری برائے فنانس رانا محمد افضل کا کہنا ہے کہ حیدرآباد کے دورے سے ثابت ہوا ہے کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف محب وطن اور ملک کے حقیقی لیڈر ہیں۔ ریڈیو پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف نے ہمیشہ ملک کے مسائل پر قابو پانے کے بارے میں بات کی ہے وہ پاکستان کے حقیقی اور صحیح معنوں میں محب وطن لیڈر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم* پاکستان نے ہمیشہ دہشتگردی کے خاتمہ،معاشی ترقی و استحکام کے ساتھ ساتھ صحت، پانی اور ملک میں دیگر مسائل کے بارے میں بات کی ہے یہی وجہ ہے کہ گزشتہ روز حیدر آبد میں لوگوں نے انہیں نے کھلی باہوں خوش آمدید کہا ہے اور عوام وزیر اعظم محمد نواز شریف سے بہت سی توقعات رکھتے ہیں کیوں کہ عوام جانتے ہیں کہ وزیر اعظم جو وعدہ کرتے ہیں اسے وہ پورا بھی کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

رانا محمد افضل نے کہا ہے کہ سندھ میں قدرتی ذخائر کی بہتات ہے اور اس دور سے قبل کسی حکومت سے ذخائر سے استفادے اور اس علاقے کی ترقی کی جانب توجہ نہیں دی اور نہ ہی موجودہ وفاقی حکومت کی طرف سے علاقے کی ترقی کے لئے دیئے گئے جاری ترقیاتی فنڈز کو مناسب طریقے سے استعمال کیا گیا ہے، وزیر اعظم پاکستان نے سندھ کے پسماندہ علاقوں میں ترقیاتی کام کرنے کی پہل کی ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں