ڈپٹی چیئرمین نیب کی عبوری ضمانت میں توسیع،عدالت کا فوری شامل تفتیش ہونے کا حکم

منگل 28 مارچ 2017 13:15

ڈپٹی چیئرمین نیب کی عبوری ضمانت میں توسیع،عدالت کا فوری شامل تفتیش ہونے کا حکم
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2017ء) ڈپٹی چیئر مین نیب امتیاز تاجور کی عبوری ضمانت میں 6 اپریل تک کی توسیع کردی گئی ،فوری طور پر شامل تفتیش ہونے کا حکم دیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سپیشل سنٹرل جج ملک نذیر نے ڈپٹی چیئرمین نیب امتیاز تاجور کی عبوری ضمانت میں 6 اپریل تک توسیع کردی ہے اور عدالت نے ملزم کو ہدایت کی ہے کہ آپ آج ہی ایف آئی اے کے روبرو پیش ہوں۔عدالت نے امتیاز تاجور کو دوبارہ پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔امتیاز تاجور نے عدالت کو جواب دیا کہ تفتیش کیلئے پیش ہوا مگر ایف آئی اے کا تفتیشی افسر موجود نہیں تھا۔واضح رہے کہ امتیاز تاجور پر اختیارات سے تجاوز اور سرکاری فندذ میں خورد برد کا الزام ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں